سابق فاسٹ بالرعُمرگل کےیہاں بیٹی کی پیدائش

SAMAA | - Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Umar Gul

فوٹو: اے ایف پی

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر عمرگل کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، یہ کرکٹر کی تیسری اولاد ہے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرمداحوں کوخوشخبری سناتے ہوئے عمر گل نے لکھا ” اللہ نے ہمیں دوبارہ اپنی رحمت سے نوازا ہے ”۔

عمر گل نے بتایا کہ ان کی نومولود بیٹی زینب گھرآچکی ہے اور وہ اور والدہ دونوں خیریت سے ہیں۔

سابق کرکٹر کی شادی دبئی میں مقیم ڈاکٹر سے اکتوبر 2010 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے یہاں پہلی بیٹی کی پیدائش مئی 2012 میں ہوئی تھی، اس کے بعد ان کا ایک بیٹا ہے۔

عمرگل کرونا کے باعث ملتوی کیے جانے والے پاکستان سُپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالنگ کوچ تھے۔

کئی سال تک جارحانہ بالنگ سے ٹی 20 فارمیٹ پر حکمرانی کرنے والے عمر گل نے پاکستان کی جانب سے 47 ٹیسٹ، 130 ون ڈے اور 60 ٹی20 میچز کھیلے اور بالترتیب 163، 179اور 85 وکٹیں حاصل کیں۔

عمرگل پی ایس ایل کے پہلے2 سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube