Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

ایڈی ڈاس نےدنیا کےسب سے لمبےجوتے متعارف کروادیے

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 7 months ago

تصویر: ٹومی کیش/انسٹاگرام

ایسٹونیا کے ریپر ٹومی کیش کے ساتھ اشتراک سے بنائے جانے والے ایڈی ڈاس کے نئے جوتے” سُپراسٹار سنیکرز” آپ کو چونکانے کا باعث ضرور بنیں گے۔

ریپر کے مطابق 5 ماہ قبل جب ایڈی ڈاس کوبتایا کہ میں دنیا کے سب سے لمبے جوتے بنانا چاہتاہوں تو وہ چونک گئے۔ جوتوں کی اس جوڑی کے 2 مختلف رنگٹومی کے مزاج کی عکاسی کرتے ہیں ، جو ان کے بقول ہر روز تبدیل ہوتے ہیں۔

یہ نیا ڈیزائن سپراسٹار سیریز کے لئے موسیقار کے ساتھ ایڈی ڈاس کا تازہ ترین اشتراک ہے۔

ایک سیاہ اورایک سفیدرنگ کے ان جوتوں کا آئیڈیا دینے والے ٹومی کیش کا کہنا ہے کہ میری شخصیت کے مطابق نیکی اور بدی دونوں مجھ میں رہتے ہیں جو مستقل ایک دوسرے کے ساتھ لڑتے رہتے ہیں، تو اپنی شخصیت کا ایک پہلو کیوں چھپایا جائے جب وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

تاہم ایڈ ی ڈاس نے تصدیق کی تصویرمیں دیکھے جانے والے عجیب قسم کے یہ لمبے جوتے صرف تشہری مقاصد کیلئے ہیں، فروخت کے لئے ان کا عام سائزدستیاب ہوگا۔

جوتے میں ہاتھ سے ڈیزائن کردہ ہیلز کےعلاوہ لیزر کے ذریعہ ریپرکے دستخط بھی کندہ ہیں، یہ جوتے ایڈ ی ڈاس ایپ پر محدود تعداد میں دستیاب ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube