Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

اگلی ویڈیوعمران خان پر:اکبرچوہدری سے ششی تھرورکی درخواست

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

پاکستانی اسٹینڈ اپ کامیڈین اکبرچوہدری کی بنائی گئی ویڈیوزاورمیمزنے بھارتی سیستدان ششی تھرورکو بھی ان کے پرستاروں میں شامل کردیا۔ ششی تھرورنے خود پر بنائی جانے والی پُرمزاح ویڈیو دیکھنے کے بعد اکبرسے ایک درخواست کی ہے۔

ششی تھرور اپنی بھاری بھرکم انگریزی کے باعث خاصی شہرت رکھتے ہیں اور اکبرنے اپنی ویڈیو میں فالوورز کو ششی جیسی انگریزی سیکھنے کا گُر بتایا تھا جو بھارتی سیاستدان کو بھاگیا۔ انہوں نے اکبرسے اگلی ویڈیو وزیراعظم عمران خان پربنانے کیلئے کہہ ڈالا۔

ویڈیو کے کیپشن میں ” ششی تھرور جیسی انگریزی بولیں ” لکھنے والے اکبرنے 3 اسٹیپس میں آکسفورڈ ڈکشنری کا ملک شیک بنانا، اپنی رگوں میں ڈکشنری کی ڈرپ لگوانا اورصفحات کو کوٹ کر پینا دکھایا ہے ۔

ان کے پُرمزاح اندازسے سوشل میڈیا صارفین کےعلاوہ ششی تھرور بھی خاصے لطف اندوز ہوئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرششی نے لکھا ” اگلی ویڈیو عمران خان پر پلیز”۔

اس درخواست کے جواب میں اکبرنے ششی تھرور کیلئے لکھا ” خان صاحب پریہ ویڈیو خوبصورت خواتین کے دل جیتنے سے متعلق ہوگی اور چونکہ میں ایک کامیڈین اور اس سے بڑھ کر انجینئرہوں تو تو متعلقہ تجربے میں مہارت نہیں رکھتا ”۔ ویڈیو شیئرکرنے کیلئے شکریہ۔

اکبرچوہدری کی یہ ویڈیو پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی خاصی مقبول ہوئی، بھارتی صارفین نے انہیں سراہنے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ ویڈیو میں استعمال کرنے کیلئے بھارتی کرنسی کہاں سے آئی؟۔

اکبرنے تجسس دور کرنے کیلئے جواب میں بتایا کہ امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انہوں نے ایک بھارتی دوست سے پاکستانی 100 روپے کے بدلے اس نوٹ کا تبادلہ کیا تھا۔

اس سے قبل اکبرکی علی گل پیر کے ساتھ مل کراسلام آباد میں واقع کینولی ریسٹورنٹ کے منیجر کی انگریزی کا تمسخراڑانے والی خواتین مالکان پربنائی جانے والی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔

ویسےاس موضوع کے انتخاب پراکبرچوہدری کوداد دینا بنتا ہے کیونکہ ششی تھرورو کے ٹوئٹراکاونٹ کا جائزہ لیا جائے تو انگریزی سیکھنے کے شوقین افراد کیلئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہوسکتا ہے جہاں وہ اپنے سرسے گزر جانے والے الفاظ کے معانی لغت میں ڈھونڈ کراپنے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ کرسکتے ہیں۔

ششی کی انگریزی میں مہارت اکبرکی اس ویڈیو کے بعد ان کے ہم وطنوں کو بھی خوب نظرآئی اور ٹویٹس میں دلچسپ تبصروں کا طوفان امڈآیا۔

عمران خان کے علاوہ اگرآپ کسی اور شخصیت پربھی ویڈیو دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے تبصروں میں ضرور بتایئے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube