Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

انعم گوہرکےبھائی کی شادی میں ”گُروومیرا”پرڈانس وائرل

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago

پی ایس ایل اب شادیوں کا ترانہ بھی

پی ایس ایل سیزن 6 کے ترانے ''گروومیرا '' کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بھی اب یہ ماننے پرمجبورہیں کہ کچھ توخاص ہے جومیدان سے لیکر شادیوں کے فنکشن تک اسی کی گونج ہے۔

گلوکارواداکارگوہرممتاز کی اہلیہ انعم گوہرکے بھائی کی شادی میں گروومیرا پرکیا جانے والا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

انعم نے انسٹاگرام پر گروپ ڈانس کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ہیش ٹیگ میں بتایا کہ یہ ان کے بھائی کی شادی کے موقع پرکیا گیا۔

انسٹاصارفین نے ویڈیوسے محظوظ ہوتے ہوئے اپنے تبصروں میں زبردست کوریو گرافی کو خوب سراہا۔

گروو میرا، ہفتہ 6 فروری کی شام ریلیزکیا گیا تھا جسے نصیبو لال ، آئمہ بیگ اور ریپرز ینگ اسٹنرز (طلحہ انجم اور طلحہ یونس) نے گایا ہے۔ ترانے کو ریلیز ہوتے ہی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑاتھا، تاہم بیشترشائقین کرکٹ سمیت معروف شخصیات نے بھی اسے سراہا۔

یی ایس ایل کےچھٹے ایڈیشن کا آغاز20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہواجبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube