Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

پاکستانی ایشوریہ رائےآمنہ عمران سےملیے

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: آمنہ عمران/انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے سے غیرمعمولی مشابہت رکھنے والی پاکستانی بیوٹی بلاگر آمنہ عمران سوشل میڈیا پرخوب توجہ حاصل کررہی ہیں۔

ایشوریہ کے مختلف اندازاپنانے والی آمنہ اپنی تصاویر انسٹا گرام پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں، ان کی آنکھیں اور ہونٹ واقعی ایشوریہ رائے جیسا نظرآنے میں بھرپور مدد کرتے ہیں۔

ایشوریہ رائے کی ہمشکل آمنہ کو پاکستان کے علاوہ بھارتی میڈیا نے بھی خوب کوریج دی، 2 ہی روزمیں ان کے فالوورز کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ کر18 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق آمنہ عمران کا کہنا ہے کہ ” میرے والد کا تعلق پاکستان جبکہ ان کے والدین کا تعلق ہندوستان سے تھا، میری والدہ افغانستان سے ہیں۔ میں انگریزی اور اردو روانی سےبولنے کے علاوہ بنیادی فارسی بول لیتی ہوں جبکہ پنجابی بھی سمجھتی ہوں۔”

آمنہ امریکا میں طب کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ڈائیلاسز سے متعلقہ ادارے میں بحیثیت ٹریولنگ میڈیکل پروفیشنل کام کرتی ہیں۔ آمنہ کے علاوہ ان کے 3 بہن بھائی بھی اسی شعبے سے وابستہ ہیں۔

میڈیکل کےعلاوہ آمنہ کو اپنے والدین کے ساتھ وقت گزارنا، بڑے شہروں کا سفرکرنا، مختلف کھانے کھانا، آرٹ، کتابیں پڑھنا اور فلمیں دیکھنا پسند ہے۔

سابق مس ورلڈ سے اپنا موازنہ کرنے پرخوشی کا اظہار کرنے والی آمنہ کا کہنا ہے کہ یہ بات ان کیلئے نئی نہیں، انہیں نوعمری کے دنوں سے ہی کہا جاتارہا ہے کہ وہ ایشوریہ جیسی دکھتی ہیں۔

آمنہ نے بتایا کہ مجھے ایشوریہ کی تمام فلمیں پسند ہیں لیکن ہم دل دے چکے صنم ، دیوداس ، محبتیں ، اورامراوجان خاص طورسے پسند ہیں، وہ ہرکردارمیں شاندارنظر آتی ہیں اوراگرمیں اداکارہ کی کسی فلم میں کام کروں تو وہ دیوداس ہوگی۔

ایشوریہ رائے جیسا انداز اپناکرتصویریں کھنچوانے والی آمنہ اداکارہ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوزبھی خوب بناتی ہیں۔

سال 1994 میں مس ورلڈ کا تاج جیتنے والی ایشوریہ اس کے بعد بالی ووڈ کا معروف چہرہ بنیں۔ بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ کی شادی 2007 میں ابھیشک سے ہوئی تھی اور ان کی ایک بیٹی ارادھنا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube