Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

نمک منڈی کی مقبوليت کی وجہ، قیمتی پتھروں کا بازار

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 9 months ago

نگينوں کو تراش کرخوبصورت زيورات بنائےجاتےہيں


پشاورکی نمک منڈی لذیزکھانوں کےلئے مشہور ہے ليکن اس کی مقبوليت کی ايک اور وجہ بھی ہے۔

نمک منڈی کی وجہ شہرمٹن کڑاہی اور سیخ تکہ ہے مگر اس بازار کے عقب میں آباد ہے پتھروں کی دنیا جہاں بیش قیمت نگینوں کو تراشہ جاتا ہے ایسی مہارت سے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں

ایک کاریگر شہریار کا کہنا ہے کہ بنیادی طورپریہ پتھر ان کے پاس را فارم میں آتا ہے، وہ اس کی کٹنگ کرتے ہیں اسے فارم میں لاتے ہیں پھر یہ مختلف اشیاء اورزیورات میں استعمال ہوتا ہے۔

دیدہ زیب پتھر نہ صرف زیورات میں استعمال ہوتے ہیں بلکہ بیرون ممالک بھی اس کی مانگ ہے۔

ڈیلر ابرارخان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ ، کینڈا اوردیگرممالک کو یہ پتھر بھجوائے جاتے ہیں وہاں لوگوں کو ان پتھروں پر یقین ہے اور وہ بہت پسند کرتے ہیں۔

قیمتی پتھروں کے کاروبا کو باقاعدہ صنعت کا درجہ دے کر کثیر زرمبادلہ کمایا جاسکتا ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube