خواتین کے مساوی حقوق کے مطالبے کے لئے پاکستان میں ہونے والے سالانہ تقریب کے دوران مختار بی بی نے عورت مارچ کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا ہر مارچ میں جانے کی مقصد ہمارے دیہی علاقوں کی نمائندگی کرنا ہے خواہ وہ ملتان ، کراچی یا اسلام آباد کہیں بھی ہو‘۔”
This is Mukhtara Mai's message for why she is joining Aurat March this year in Multan
— Aurat March Multan- عورت مارچ ملتان (@AuratMarchMultn) February 22, 2021
#AuratMarchMultan #AuratMarch2021
#WhyIMarch pic.twitter.com/BpLft1jCtH
مختاربی بی کو 22 جون 2002 میں مظفر گڑھ کے گاؤں میراں والا میں پنجائیت کے حکم پر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ علاقے کے بااثر مستوئی خاندان کو شبہ تھا کہ مختاراں مائی کے بھائی شکور نے ان کی لڑکی سلمیٰ کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے ہوئے تھے۔
بعدازاں انہوں نے عدالت سے رجوع کیا اور انصاف کے حصول کے لئے کئی سال جدوجہد کی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پنچائیت کے حکم پر مختاراں مائی سے زیادتی کرنے والے 6 ملزمان کو 2002 میں سزائے موت سنائی تھی۔