Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پارٹی گرل دنانیرمبین پشاورزلمی کاحصہ بن گئیں

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago

تصویر: دنانیرمبین/انسٹاگرام

حال ہی میں چند سیکنڈز کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پارٹی گرل دنانیر مبین اب پاکستان سپر لیگ میں پشاورزلمی کا حصہ ہوں گی۔

دنانیرنے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ کھڑی ہیں۔

کیپشن میں دنانیرنے لکھا ” میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں اب زلمی خاندان کی باضابطہ رکن ہوں ”۔

مداحوں کو یہ خوشخبری سنانے سے قبل بھی دنانیرنے اپنی پوسٹ میں یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں کون سی ٹیم کا حصہ بننےجا رہی ہیں۔

پاوری ہورہی ہے، بھارتی کمپوزیشن پردنانیرکی نئی ویڈیو وائرل

زرد لباس میں ملبوس دنانیر نے کیپشن میں لکھا تھا ” زرد رنگ اس موسم کا آفیشل کلر ہے ، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا ہونے جارہا ہے؟۔

جایود آفریدی نے گزشتہ ہفتے ” زلمی کنگڈم ” کو مداحوں سے متعارف کروایا تھا جس میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور تُرک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک شامل ہیں۔

زلمی کنگڈم کے نام سے جاری کیا جانے والا پی ایس ایل کا آفیشل ترانہ عبداللہ صدیقی اور التمش نے گایا ہے جس کی میوزک ویڈیو میں ماہرہ ، ہانیہ اور ایسرا شامل ہیں۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube