شوبز چھوڑ کر اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی اداکارہ نور بخاری کو فیشن ایبل حجاب کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔
نور بخاری نے 19 فروری کو انسٹاگرام پر اپنی ایک خاتون دوست کی شادی میں شرکت کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں مختلف طرز کے حجاب میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم اداکارہ کے حجاب پر مداحوں نے تنقید شروع کردی اور ان کے حجاب کو اسلامی نہیں بلکہ فیشن ایبل قرار دیا۔
بعدازاں نور بخاری نے انسٹاگرام پر کمنٹس کے سیکشن کو بند کردیا اور اپنی انسٹا اسٹوری پر ناقدین کو دوٹوک پیغام دیا کہ’میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے اگر آپ کو میرا حجاب حجاب نہیں لگتا توآپ مجھے نہ دیکھیں‘۔
نور بخاری نے مزید لکھا کہ ’جس کے لیے میں حجاب کرتی ہوں وہ میری نیت کو جانتا ہے اور اسکو ہی جج کرنے کا حق ہے اللہ اللہ اللہ‘۔