Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عمران خان کے ساتھ نیلے فراک میں بیٹھی بچی کون ہے؟

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2021 | Last Updated: 2 weeks ago

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ماضی کی تصویر میں موجود چھوٹی بچی کے بارے میں اہم انکشاف کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سال 1994ء کی ایک نایاب تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں عمران خان کے ہمراہ کچھ چھوٹے بچوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے جن میں سے ایک بچی نے نیلی فراک زیب تن کی ہوئی ہے۔

عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ تصویر 26 سال قبل یعنی سال 1994ء میں لی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس تصویر میں جس بچی نے نیلی فراک زیب تن کی ہوئی ہے، وہ اس وقت امریکا میں پیڈیاٹرک آنکولوجسٹ کی اپنی ٹریننگ مکمل کر رہی ہے۔

اس حوالے سے عمران خان نے کہا کہ ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد یہ رواں سال اگست میں شوکت خانم میموریل اسپتال لاہور میں بطورِ کنسلٹنٹ اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Shouab  February 19, 2021 11:28 pm/ Reply

    I ts really good news

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube