Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

انگریزی بولنے والی خواتین کوشنیرااکرم کاچیلنج

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2021 | Last Updated: 9 months ago

فائل فوٹو

قومی کرکٹروسیم اکرم کی اہلیہ شنیراکرم نے انگریزی سے ناواقف منیجرکی تمسخرانہ ویڈیو شیئرکرنے پراسلام آباد کے ریسٹورنٹ کی خواتین مالکان کو انگریزی بولنے کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔

دو روز قبل سوشل میڈیا پروفاقی دارالحکومت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کینولی نامی رسٹورنٹ کی مالکان عظمیٰ اور دیا اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر شوبزشخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے ریستوران مالکن پر تنقید کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کردیا۔

آسٹریلین نژاد شنیرااکرم جو کہ اردونہیں بولتیں، نے بھی ٹوئٹرپرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ وہ سمجھ سکتی ہیں جب کسی کومختلف زبان بولنے پرمجبورکیاجائے توکیسا محسوس ہوتاہے۔

شنیرا نے ریسٹورنٹ مالکان خواتین کی اس حرکت پر افسوس کے علاوہ انہیں انسٹااسٹوریزمیں انگریزی بولنے کا چیلنج بھی دے دیا۔

وائرل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شنیرانے طنز کرتے ہوئے کہا ” میں بھی بورہورہی ہوں اس لیے میں آپ دونوں خواتین کوانگریزی کے مقابلے کا چیلنج دیتی ہوں”۔

ویڈیو میں عظمیٰ اور دیا انگریزی میں اپنا تعارف کروانے کے بعد کہتی ہیں کہ ہم بور ہورہے تھے،اس لیے آپ کا تعارف اپنے منیجرسے کرواتے ہیں۔
جو انگریزی میں پوچھے جانے والے سوالات پراپنا تعارف کرواتے ہوئے بتاتے ہیں کہ وہ 9 سال سے یہاں کام کررہے ہیں۔

خاتون نے منیجرکی انگریزی سن کرپوچھاکہ آپ نے انگلش کی کتنی کلاسیں لی ہیں، بعدازاں تمسخرانہ انداز میں کہتی ہیں کہ یہ ہمارے مینجر ہیں جو 9 سال سے ہمارے ساتھ ہیں اور یہ وہ بہترین انگلش ہے جو یہ بولتے ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بعدازاں ریستورنٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔

مالکان کا کہنا ہے کہ ” ہمیں اپنی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ ” ہلکی پھلکی گفتگو” کو غلط انداز میں لیے جانے پر افسوس اور حیرانی ہے، جہاں ہم کسی کو بھی ٹھیس پہنچنے پر معافی مانگتے ہیں وہیں ہمیں اپنے ملازمین کے ساتھ اچھے سلوک پر کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری ٹیم ہمارے ساتھ ایک دہائی سے ہے اور یہ بات خود ایک گواہی ہے” ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube