Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

منیجرسےانگریزی بولنے والی خواتین کیلئےشنیرااکرم کاپیغام

SAMAA | - Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 22, 2021 | Last Updated: 9 months ago

تصویر: انسٹاگرام

قومی کرکٹروسیم اکرم کی اہلیہ شنیراکرم نے اسلام آباد میں ریسٹورنٹ مالکن کی جانب سے انگریزی سے ناواقف منیجرکی تمسخرانہ ویڈیو شیئرکرنے پرافسوس کااظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا پروفاقی دارالحکومت کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں کینولی نامی رسٹورنٹ کی مالکان عظمیٰ اور دیا اپنے منیجر کی انگریزی کا مذاق اڑا رہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین ریستوران مالکن پر تنقید کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کردیا۔

آسٹریلین نژاد شنیرااکرم جو کہ اردونہیں بولتیں، کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ سکتی ہیں کہ جب کسی کومختلف زبان بولنے پرمجبورکیاجائے توکیسا محسوس ہوتاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرشنیرانے لکھا ” میں جانتی ہوں کہ دوسری زبان بولنے پر مجبور کیا جانا کیساہوتا ہے۔ اگرآپ دوسری زبان بولناجانتے بھی ہوں لیکن ایک شرمیلے انسان ہوں تو مجبورکیے جانے پریہ بہت مشکل ہوجاتا ہے۔ کسی دوسرے کی ذاتی تفریح طبع کیلئے کیمرے کے سامنے لانا افسوسناک ہے”۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر بعدازاں ریستورنٹ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Cannoli by Cafe Soul (@cannoli_cafesoul)

 مالکان کا کہنا ہے کہ ” ہمیں اپنی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ ” ہلکی پھلکی گفتگو” کو غلط انداز میں لیے جانے پر افسوس اور حیرانی ہے، جہاں ہم کسی کو بھی ٹھیس پہنچنے پر معافی مانگتے ہیں وہیں ہمیں اپنے ملازمین کے ساتھ اچھے سلوک پر کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہماری ٹیم ہمارے ساتھ ایک دہائی سے ہے اور یہ بات خود ایک گواہی ہے” ۔

دوسری جانب سابق گورنرپنجاب کے بیٹے شہبازتاثیرنے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ اویس کا نمبرڈھونڈنے میں مدد کریں، ہم اپنی کمپنی میں انہیں ملازمت دینے پربہت خوشی محسوس کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube