Monday, April 12, 2021  | 28 Shaaban, 1442

انگریزی نہ آنےپر مذاق اڑانےوالی رستوران مالکن کی ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 21, 2021 | Last Updated: 3 months ago

گزشتہ رات سے سوشل میڈیا پر ایک رستوران کی ویڈیو وائرل ہے جس میں رستوران کی مالکن اپنے رستوران کے منیجر کی انگریزی کا مزاق اڑا رہی ہیں، ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین ریستوران مالکن پر تنقید کے ساتھ ساتھ ہوٹل کے باییکاٹ کا بھی مطالبہ کردیا۔

ویڈیو میں دیکھی جانے والی خواتین عظمیٰ اور دیا پہلے اپنا اور پھر اپنے مینیجر اویس کا تعارف کرواتی ہیں اور پھر ان میں سے ایک مینیجر سے سوالات پوچھتی ہیں ۔

دیا پوچھتی ہیں کہ کتنے عرصے آپ یہاں کام کررہے ہیں جس پر مینیجر بتاتا ہے کہ وہ تقریباً نو سال سے اس ریستوران میں ملازم ہیں۔

دیا کہتی ہیں کہ اویس ان میں سے ایک ہے جسے ریستوران کے آغاز میں ہی رکھا گیا تھا پھر وہ پوچھتی ہے کہ آپ نے انگلش کی کتنی کلاسیں لی ہیں؟

اس پر مینیجر نے بتایا کہ اُنھوں نے چھ ماہ کے تین کورس کر رکھے ہیں۔

اس پر ایک خاتون اُن سے انگلش میں بات کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ کیا آپ لوگوں سے بات کرتے ہوئے ان سے انگلش میں کچھ کہہ سکتے ہیں؟ ساتھ ہی عظمی مینیجر اویس سے کہتی ہیں کہ وہ اپنا تعارف کروائیں۔

مینیجر اس پر ہچکچاتے ہوئے ٹوٹی پھوٹی انگلش میں بمشکل ایک جملہ ہی بول پاتے ہیں۔

جس پر دونوں خواتین منیجر کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے تضحیک آمیز لہجے میں کہتی ہیں کہ آپ اندازہ لگائیں اس شخص کے ساتھ ہم اتنے عرصے سے کام کررہے ہیں اور اسے انگریزی کا ایک لفظ نہیں آتا اور یہ ہمارے اتنے اچھے ریسٹورنٹ کا منیجر ہے۔

سوشل میڈیا پر تنقید

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں خواتین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

بعدازں ریستوران کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ انھیں اپنی ٹیم کے ایک رکن کے ساتھ ‘ہلکی پھلکی گفتگو’ کو لوگوں کی جانب سے غلط انداز میں لیے جانے پر افسوس اور حیرانی ہے، اور جہاں وہ کسی کو بھی ٹھیس پہنچنے پر معافی مانگتے ہیں، وہیں انھیں اپنے ملازمین کے ساتھ اچھے سلوک پر کسی کو صفائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہماری ٹیم ہمارے ساتھ ایک دہائی سے ہے اور یہ بات خود ایک گواہی ہے۔

ریستوان کی جانب سے جاری کردہ بیان پر تنقید کی گئی

دوسری جانب شہباز تاثیر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اویس کا نمبر ڈھونڈنے میں ان کی مدد کریں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کمپنی میں انہیں نوکری کی پیش کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube