Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

کیا آپ نے بینظیربھٹو کی شادی کا کارڈ دیکھا تھا؟

SAMAA | - Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 2, 2021 | Last Updated: 10 months ago

آج سے 33 سال پہلے سابق وزیر اعظم بنظیر بھٹو نے آصف علی زرداری سے شادی کی تھی جس تصاویر تو آپ نے سوشل میڈیا پر دیکھی ہوگی لیکن شاید ایسے چند لوگ ہوں گے جنہوں اس شادی کا دعوت نامہ دیکھا ہوگا ۔

سابق صدر ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی بنظیر بھٹو نے 20 دسمبر 1987 حاکم علی زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری سے کراچی میں شادی کی تھی ۔

مزید پڑھیئے: بختاوربھٹوکااپنی منگنی کی انگوٹھی سےمتعلق دلچسپ انکشاف

 سوشل میڈیا کی بدولت گزشتہ دنوں بختاور بھٹو کی منگنی کا کارڈ وائرل ہوا تھا تاہم بنظیر اور آصف زرداری کے شادی کا کارڈ کم لوگوں نے دیکھا ہو گا جو کچھ اس طرح کا تھا ۔

ایک رپورٹ کے مطابق آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی منگنی 29جولائی 1987ء کو لندن میں ہوئی، اس خبر کی دنیا کے تقریباً تمام ہی ذرائع ابلاغ میں نمایاں طور پر تشہیر ہوئی۔

منگنی کی تقریب لندن میں بینظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کے فلیٹ میں ہوئی، منگنی کے تقریباً پانچ ماہ بعد 18دسمبر 1987ءکو آصف زرداری اور بینظیر بھٹو کی یادگار شادی کراچی میں ہوئی، نکاح اور شادی کا عوامی استقبالیہ لیاری کے ککری گراؤنڈ میں ہوا جہاں دولہا دلہن کے قریبی رشتے داروں کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے: بختاورکی منگنی کی شال میں کیا خاص تھا

دلہن بینظیر بھٹو نے سونے کی کڑھائی والا سفید رنگ کا جوڑا پہنا جبکہ آصف زرداری نے کریم کلر کا کرتا شلوار اور سر پر روایتی بلوچی پگڑی پہنی تھی۔

حال ہی میں بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور کی منگنی کا کارڈ پیپلزپارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کیا گیا تاہم سوشل میڈیا پر چند ہی گھنٹوں منگنی کا کارڈ بھی گردش کرنے لگا ۔

گزشتہ سال نومبر 27 کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والی اس منگنی میں صرف اہلخانہ اور انتہائی قریبی افراد شریک ہوئے تھے کیونکہ کرونا کے باعث تقریب کو محدود کردیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube