Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

ہم جوڑا نہیں بلکہ ایک ٹیم ہیں، شنیرااکرم

SAMAA | - Posted: Dec 12, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Dec 12, 2020 | Last Updated: 10 months ago

فائل فوٹو

لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم اوران کی اہلیہ شنیرا کا شمارپسندیدہ جوڑی میں کیاجاتا ہے۔ دونوں کی کیمسٹری بھی خوب ملتی ہے اور مداح ان دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ پوسٹ کی جانے والی دلچسپ تصاویر کے منتظررہتے ہیں۔

پاکستان میں سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی نام بنانے والی شنیرا نے وسیم اکرم کے ساتھ ایک دلکش تصویرشیئر کرتے ہوئے خاص کیپشن لکھا۔

وسیم اورشنیرا کے درمیان پائی جانےوالی بھرپور ذہنی آہنگی کو بیان کرنے والی اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے وسیم اکرم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” ہم صرف ایک جوڑا نہیں بلکہ ایک ٹیم ہیں”۔

پاکستان سے محبت کرنے پر وسیم اکرم شنیرا کے شکرگزار

ہیش ٹیگ کے ساتھ ” آئی لو یو ” لکھنے والی شنیرا نے شوہر سے محبت کا اظہار بھی کیا۔

انسٹا صارفین نے اس پوسٹ کو پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

پہلی پاکستانی فلم کی شوٹنگ کے دوران شنیرا کے دلچسپ تاثرات

وسیم اکرم کی پہلی اہلیہ ہما اکتوبر 2009 میں انتقال کر گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرااکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube