Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

انڈونیشیا میں باحجاب بلیوں کانیاٹرینڈ، تصاویروائرل

SAMAA | - Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 21, 2020 | Last Updated: 1 week ago

تصویر: یوزنگ کلوتھ، پیٹس ویئر

بلیوں سے محبت کرنے والوں کیلئے ان دنوں انٹرنیٹ پردلچسپ تصاویروائرل ہیں۔ انڈونیشیا میں پالتوبلیوں کوروایتی لباس کے ساتھ حجاب پہنا دیا گیا۔

پالتو بلیوں کی ایسی تصاویراپ لوڈ کرنے کا سلسلہ ایک ٹوئٹرصارف کی جانب سے چند تصاویرشیئرکرنے کے بعد شروع ہوا جس میں سبھی بلیاں بڑے ادب آداب کے ساتھ مکمل لباس میں سرڈھانپے نظرآرہی ہیں۔

یہ بھی جان لیجئےکہ بلیوں کے یہ آّوٹ فٹس بھی قدروقیمت رکھتے ہیں، انڈونیشیا کی ای کامرس شاپ پربلیوں کے اسلامی لباس کی قیمت 6 ڈالرز سے شروع ہوتی ہے اور اس حوالے سے صارفین کی جانب سے بیحد پسندیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

شوقین افراد اپنی بلیوں کی میچنگ لباس میں حجاب پہنا کر تصاویرشیئر کررہے ہیں جن پرانہیں خوب لائکس بھی مل رہے ہیں۔

آن لائن حجاب فروخت کرنے والے فریڈی لوجینا کا کہنا ہے کہ مجھے علم نہیں تھا کہ پالتو جانوروں کے کپڑے سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکے ہیں۔

فریڈی اس سے قبل بلوں کے لیے اسلامی لباس تیار کرتے تھے لیکن گزشتہ سال رمضان المبارک کے آغازمیں ان سے بلیوں کے لیے بھی ایسا کرنے کی فرمائش کی گئی۔

شوپی پر اپنی مصنوعات فروخت کرنے والےفریڈی نے اپنے انسٹا گرام پرباحجاب اورانڈونیشین معاشرے میں مردوں کے لیے روایتی لباس (باجو کوکو) میں ملبوس بلیوں کی تصاویرشیئرکی ہیں۔

اگرچہ بہت سے افراد کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ زیادہ عرصے تک کپڑے پہننا بلیوں کی جلد کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، لیکن انڈونیشن شہری فی الحال اس دلچسپ سلسلے کو روکنے کیلئے تیارنہیں۔

ان تصاویر پرکیے جانے والے تبصرے بھی دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کررہے ہیں، ایک صارف نے ٹویٹ میں لکھا ” بلی نے حجاب پہن رکھا ہے لیکن کپڑے پہننا بھول گئی”۔

ایک اور صارف نے بلیوں کیلئے لکھا ” معذرت چاہتا ہوں بہنوں ، لیکن تمہارے سر کے بال نظر آرہے ہیں”۔

بلیوں کی ان تصاویر پر اب تک ہزاروں لائکس آچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube