Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اسٹائلش نظرآنےکےخواہشمندوں کیلئے جنت مرزاکامشورہ

SAMAA | - Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 20, 2020 | Last Updated: 1 week ago

تصویر:جنت مرزا/ انسٹاگرام

پاکستان میں سب سے زیادہ فالوورزکے ساتھ نمبرون ٹک ٹاکرہونے کا اعزازرکھنے والی جنت مرزا کا فیشن سینس بھی بہترین مانا جاتا ہے۔ جنت نے نے اسٹائلش نظرآنے کی خواہشمند خواتین کو ایک مفید مشورہ دیا ہے۔

جاپان میں زیر تعلیم جنت مرزا ان دنوں کزن کی شادی میں شرکت کرنے کیلئے اپنے آبائی شہرفیصل آباد میں موجود ہیں۔ شادی کی مختلف تقریبات میں کھینچی گئی تصاویر اور ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

انسٹا گرام پر جنت نے مہندی کی تقریب سے نارنجی رنگ کے لہنگے میں ملبوس اپنی دلکش تصاویرشیئرکی ہیں ، لیکن لہنگے کے ساتھ جڑے ہائی ہیلز کے تصویر کا خاتمہ کرتے ہوئے جنت نے پیروں میں آرام دہ جوگرز پہن رکھے ہیں۔

جاپان یا پاکستان؟ جنت مرزا نے واضح کردیا

جنت نے کیپشن میں لکھا ” اس سے زیادہ تحریک بھی حاصل نہ کریں لیکن کبھی کبھی ایسے ملبوسات کے ساتھ جوگرز پہننا انتہائی آرام دہ رہتا ہے”۔

View this post on Instagram

A post shared by Jannat Mirza (@jannatmirza_)

اس فارمولے کی وضاحت کرتے ہوئے جنت نے مزید لکھا ” سارا فنکشن سکون سے نکل جاتا ہے اور ہیلز کی ضرورت نہیں پڑتی”۔

یہ مشورہ جنت کے فالوورز کو بھی خوب پسند آیا اور خواتین مداحوں نے اپنے تبصروں میں ٹک ٹاکر کی تعریف کرتے ہوئے اس بات کی تائید بھی کی۔

جنت مرزا کے ٹک ٹاکرز کی تعداد اب ایک کروڑ سے بڑھ کر 11 ملین یعنی ایک کروڑ 10 لاکھ ہوچکی ہے۔

ٹک ٹاک کی بندش پر جنت مرزا کا دلچسپ ردعمل

جنت مرزا اس سے قبل جولائی 2020 میں جنت مرزا میوزک ویڈیو میں بھی انٹری سے چکی ہیں۔ “شاعر” کے ٹائٹل سے یہ پنجابی گانا گلوکار، گیت نگار، میوزک کمپوزو وپروڈیوسر بلال سعید نے ون ٹو ریکارڈز کے تحت جاری کیا تھا جسے سرمد قدیر نے گایا، لکھااورکمپوز کیا۔

گانے کی ویڈیو میں جنت مرزا کے ساتھ اداکارعلی جوش ہیں اور جنت کی طرح یہ ان کی بھی پہلی میوزک ویڈیو ہے جسے اب تک ایک کروڑ سے زائد باردیکھا جا چکا ہے۔

ٹک ٹاک سے اپنی پہچان بنانے والی جنت مرزا سونگ ویڈیو سے قبل وہ فلمساز سید نور کی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” میں بھی کام کررہی ہیں جس کی کچھ شوٹنگ باقی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube