Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

تصاویر:محمدعامراوراہلیہ نرجس کراچی کنگزکی جیت کے بعد

SAMAA | - Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Nov 18, 2020 | Last Updated: 1 week ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

پاکستان سپرلیگ کے فائںل میں کراچی کنگزکی فتح پرفاسٹ بالر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامربھی نہایت پُرجوش ہیں، نرجس نے انسٹا اسٹوریزمیں فالوورز کیلئے مختلف تصاویر شیئرکرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہارکیا۔

گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پاکستان سپرلیگ کا سیزن 5 کراچی کنگز کی جیت کے ساتھ اختتام پزیرہوا، لاہورقلندرزکے ساتھ ہونے والے اس بھرپور ٹاکرے سے شائقین خوب لطف اندوز ہوئے۔

محمد عامرکی اہلیہ نرجس عامر بھی اسٹیڈیم میں موجود تھیں، کراچی کنگز کی فتح کے بعد نرجس نے اسٹیڈیم میں جا کر عامر اور ٹرافی کے ساتھ دلکش پوز بنوا کر تصاویر کھنچوائیں۔

تصاویر میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی اہلیہ بھی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Narjis Amir (@narjisamir)

انسٹا اسٹوریزمیں نرجس نے کراچی کنگز کی کٹ کے رنگوں کی مناسبت سے لباس پہنے ہوئے چھوٹی بیٹی زویا کی تصویر بھی شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ” زویا لال اور نیلا رنگ پہن کر فتح کا جشن منا رہی ہیں”۔

محمد عامر اور نرجس کی شادی اسپاٹ فکسنگ کیس میں عامر پر 5 سالہ پابندی کے دوران ستمبر 2014 میں ہوئی تھی۔ دونوں کی 2 بیٹیاں منساء اور زویا ہیں۔

فیصلے پر کسی کووضاحت دینے کی ضرورت نہیں، نرجس عامر

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے کر پہلی مرتبہ فتح اپنے نام کی ہے۔ کنگزنے لاہورقلندرزکی جانب س 135 رنز کا ہدف 19ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔

پی ایس ایل کے اب تک کھیلے جانے والے پانچوں سیزنزمیں یہ پہلا موقع تھا کہ لاہور قلندرز اورکراچی کنگز کی ٹیمیں ایونٹ کے فائنل تک پہنچیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube