Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

راجن پور: دریائے سندھ کی مچھلی کی مانگ بڑھ گئی

SAMAA | - Posted: Nov 22, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Nov 22, 2020 | Last Updated: 6 days ago

بارہ مصالحے لگی مچھلی موسم کی مرغوب غذا

سردیاں آتے ہی راجن پور میں دریائے سندھ کی مچھلی کی مانگ میں اضافہ ہوگیا۔

راجن پور میں موسم بدلتے ہی مچھلی کھانے کا اہم حصہ بن گئی اور 12 مصالحوں سے تیار سرسوں کے تيل ميں تلی مزيدار مچھلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا۔

دکانوں پر آئے گاہکوں کا کہنا ہے کہ دریا کی تازہ مچھلی لذیذ ہوتی ہے جسے وہ بڑے شوق سے کھاتے اور اپنے اہلخانہ کیلئے بھی لے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ویسے تو سردیوں کے موسم میں مختلف اقسام کی مچھلی شوق سے کھائی جاتی ہے ليکن دریائے سندھ کی تازہ مچھلی کی بات ہی الگ ہے۔

دکانداروں کے مطابق سردیوں کے سیزن میں سنگھاڑہ، ڈمبرہ، ملی اور ٹراؤٹ مچھلی دستیاب ہوتی ہے جنہیں 12 مصالحوں سے میرینیڈ کرکے سرسوں کے تیل میں تلا جاتا ہے، جنہیں لوگ کھانے دور دور سے آتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube