Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

حلیمہ سلطان جیسے کپڑے بزنس نہیں خراج تحسین ہے

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فیشن ڈیزائننگ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں فی زمانہ پروفیشنل ڈگری اورسپورٹ کے بغیراپنی پہچان بنانا خاصا مشکل نظرآتا ہے لیکن پاکستان میں مقبول ترین ترک ڈرامے “ارطغرل غازی ” کے کردارحلیمہ سلطان سے متاثرہو کرروایتی ملبوسات تیارکرنے والی رابعہ کاشف نے ایسے تمام خیالات کو غلط ثابت کرڈالا۔

شوق کی تکمیل کیلئے تمام کشتیاں جلا کر لاہور میں کاروبارکا آغاز کرنے والی رابعہ کہتی ہیں کہ اپنی تمام سیونگز سے سرمایہ کاری کی اور3 سال میں یہی سیکھا کہ کبھی بھی ہمت نہ ہارو کیونکہ عزت دینےوالی اللہ کی ذات ہے۔

رابعہ نے ڈرامے سے متعلق خاصا سن رکھا تھاکہ اس میں اسلامی اقدارواسلاف دکھائی گئی ہیں، جس سے تجسس پیدا ہوا کہ ایسا بھی کیا ہے۔ دیکھنا شروع کیا تو دلچسپی بڑھی اور حلیمہ سلطان کے پہناووں سے متاثرہوکرانہیں خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملبوسات ڈیزائن کرنے کا سوچا۔

پزیرائی پانے والی رابعہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی خاص ریسرچ نہیں کی لیکن ڈرامہ “ارطغرل غازی” دیکھ کر بہت سے پہلووں کا اندازہ ہوا جیسے کہ حلیمہ سلطان گھوڑے پربھی بیٹھتی ہیں تو ان ملبوسات کو شیروانی کی لُک دی۔ کچھ خاص نہیں سوچا تھا بس کام شروع کیا تو خود ہی بہتری آتی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ترک کلچرکو اجاگرکرتے ان ملبوسات کوتیارکرنے کا میرا مقصد فروخت کرنا یا نفع کمانا نہیں۔

اس کلیکشن کیلئے فوٹوشوٹ کروانے والی ماڈل حنا آفریدی کا ملنا بھی رابعہ اپنی خوش قسمتی گردانتی ہیں ۔ حنا اب “داستان اپیریل” کا آفیشل چہرہ ہیں اورجب رابعہ نے حلیمہ سلطان سے متاثرہوکرملبوسات بنانے کا سوچا توحنا سے ملاقات ہوئی اور وہ اس شوٹ کیلئے پرفیکٹ چوائس بن گئیں۔

رابعہ کے مطابق ” مجھے اندازہ ہی نہیں تھا کہ مجھے حلیمہ سے ملتا جلتا چہرہ مل جائے گا”۔ خودحنا کو بھی بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کی شکل حلیمہ سلطان (ایسرابالجیک) سے بہت زیادہ مماثلت رکھتی ہے۔

رابعہ کے خیالات سے متاثرہونے والی حنا نے بھی حلیمہ سلطان والے ملبوسات کیلئے فوٹو شوٹ کا معاوضہ نہ لے کراس خراج تحسین میں اپنا حصہ ڈالا۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube