Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شادی کی20ویں سالگرہ بھولنے پرشاہدآفریدی کیلئےاہلیہ کاجواب

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستان کے اسٹارکرکٹرشاہد آفریدی اوران کی اہلیہ نادیہ آج اپنی شادی کی سالگرہ منارہے ہیں۔ یہ جوڑا پچھلے 20 سال سے زندگی کی شاہراہ پرہم قدم ہے۔

شاہد آفریدی کی اہلیہ نادیہ پردہ کرتی ہیں اس لیے ان کی تصاویر کبھی منظرعام پرنہیں آئیں اورغالبا ایسا پہلی بارہوا ہے کہ آفریدی نے خود سوشل میڈیا پرمداحوں کیلئے ایسی کوئی پوسٹ کی ہو۔

ٹوئٹرپراہلیہ کے ہمراہ ویڈنگ اینورسری کا کیک کاٹنے والے آفریدی نے نادیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

شاہد آفریدی نے لکھا ” خوشگوارشادی شدہ زندگی کے20 سال مکمل، اللہ نے مجھے سمجھدار، فکر کرنے والی اور میرے بچوں کی بہترین ماں سے نوازا”۔

اہلیہ کی خوبیاں گنوانے والے کرکٹر نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ” باوجود اس کے کہ میں ہماری شادی کی سالگرہ بھول گیا تھا، نادیہ نے مجھَے معاف کردیا۔ اُس کی بہترین خوبیوں کا ایک اور سال “۔

جواب میں نادیہ نے بھی شگفتہ اندازمیں آفریدی کی یادداشت کو نشانہ بناتے ہوئے جواب دیا ” وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کو چیزیں یاد دلانی پڑتی ہیں۔ میں خوش قمست ہوں کہ مجھے آپ کی صورت ایک اچھا شوہر، بہترین دوست اور رازدارملا۔ ایک ایسا انسان جو مجموعی طور پرحیرت انگیز ہے۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو”۔

ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مداحوں کے علاوہ شاہد آفرید ی کے دوستوں اور کرکٹ کے ساتھیوں نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

آفریدی کے دوستوں اور ساتھی کرکٹرز نے بھی جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات بھی ارسال کیں۔

اس جوڑے کے یہاں فروری 2020 میں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube