Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

نوزائیدہ کی تصویرکروناکےخاتمے کی امید بن گئی

SAMAA | - Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 16, 2020 | Last Updated: 4 days ago

تصویر: ڈاکٹرثمرشیاب

رواں سال کےآغازمیں شروع ہونے والے کرونا وائرس سےدنیا کےتقریبا سبھی ممالک متاثرہوئے اور یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، ایسے میں ایک نوزائیدہ کی تصویر امید کی کرن بن بنتے ہوئے خوب وائرل ہورہی ہے۔

اس تصویرچند لمحوں قبل ہی دنیا میں آنے والا بچہ ڈاکٹر کے چہرے سے ماسک کھینچ رہا ہے۔کرونا کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے۔

ایسے وقت میں جب لوگ کرونا کے آغاز سے پہلے والا وقت لوٹنے کا انتظاراور دعائیں کررہے ہیں ،یہ دلچسپ تصویراس صورتحال کی صحیح عکاسی کررہی ہے جہاں بچہ تصویر میں ڈاکٹر کے منہ سے ماسک اتارنے کی پوری کوشش کررہا ہے۔

انسٹاگرام پر یہ تصویرمتحدہ عرب امارات میں مقیم گائنی ڈاکٹرثمرشیاب نے شیئرکی ۔

فالوورز کیلئے یہ تصویر شیئرکرنے والے ڈاکٹرثمرنے لکھا “ہم سب ایسی علامت چاہتے ہیں کہ جلد ہی ہم یہ ماسک اتارنے جارہے ہیں”۔

ایسے کیپشن کے ساتھ یہ دلچسپ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے وائرل ہوئی اور بیشمار لائکس حاصل کیے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نےاسے بہترمستقبل کی علامت کے طور پر دیکھا ، جبکہ بہت سوں کا کہنا تھا کہ یہ تصویر اپنے اندر 2020 سموئے ہوئے ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا “ہم سب جلد ہی ماسک اتاریں گے ” جبکہ ایک اور صارف نے لکھا ” یہ تصویر فوٹو آف دی ائرہونی چاہیے”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube