Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

لام سے لٹو، اب ناپید ہوتا جارہا ہے

SAMAA | - Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 6 days ago
SAMAA |
Posted: Oct 14, 2020 | Last Updated: 6 days ago

لٹو کا کھیل اور لٹو سازی کا فن ناپید ہونے کے قریب

لٹو کسی زمانے میں بچن کا کھیل ہوا کرتا تھا تاہم گزرتے وقت کی دھول نے اب لٹو کے کھیل اور لٹو سازی کے فن کو نگل لیا۔

راولپنڈی کے لٹو محلے کسی زمانے میں کارخانوں کی وجہ سے مشہور ہوتا تھا تاہم اب سنسان ہے۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے راولپنڈی کے لٹو محلے کےاکلوتے کاریگرمحمد اعظم نے بتایا کہ کسی زمانے میں یہاں 30، 40 دکانیں تھیں لیکن وقت کے ساتھ ساتھ کام ٹھپ ہوگیا۔

تین دہائیوں سے لٹو بنا کر بچوں میں خوشیاں بانٹنے والے محمد اعظم نے مزید کہا کہ ایک دو جگہ اور بھی سروس کرتا ہوں،جس کے کبھی بڑے مقابلے ہوا کرتے تھے آج ثقافتی کھیل کی قدیم روایت اب دم توڑ رہی ہے۔

راولپنڈی کے لٹو محلے میں لٹو گھومنے کی روایت اب بھی زندہ ہے جسے دیکھ کر کئی بڑوں کی سنہری یادیں بھی تازہ ہوجاتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube