Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ملائکہ اروڑاسے گرتے بالوں کاشرطیہ علاج جانیے

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2020 | Last Updated: 1 week ago

تصویر: ملائکہ اروڑا/انسٹاگرام

حال ہی میں کرونا وائرس کو شکست دینے والی بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا بالوں کے گرنے سے پریشان افراد کیلئے ایک زبردست نسخہ لے کرآئی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئرکی جانے والی ویڈیو میں بتایا کہ بالوں کے جھڑنے کے مسئلے سے چھٹکارے کیلئے وہ ایک ایسی ترکیب استعمال کررہی ہیں جو نہایت آزمودہ ہے۔

کیپشن میں ملائکہ نے لکھا “بالوں کا جھڑنا ایک ایسامسئلہ ہے جس کا سامنا ہم سبھی کو کرنا پڑتا ہے ،کچھ افراد کیلئے تواس کے مراحل ہوتے ہیں اور کچھ کے لئے تو یہ روزمرہ کا مسئلہ ہے لیکن ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں، بس صحیح طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے”۔

View this post on Instagram

Hair loss is one demon that we all have to face in our lives…for some it comes in phases and for some it’s like an everyday problem. But we don’t need to fear it…just need to tackle it the correct way. Apart from maintaining a healthy diet, we can use some simple diy tips to control the hair fall. Post my Covid19 recovery, even I have been experiencing an intense hair fall than usual, so apart from my daily dose of good ol’ vitamins, I have also restarted my one ingredient diy hair fall therapy…Onion juice!. Just grate one fresh onion and extract it’s juice, now apply the juice to ur scalp with the help of a cotton ball. Keep it for sometime and then wash it off with a paraben free shampoo. You’ll see the results within a week and trust me..you’ll not be disappointed. #MalaikasTrickOrTip #HairCare

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial) on Oct 10, 2020 at 10:53pm PDT

اداکارہ نے مشورہ دیا کہ صحت مند غذا کے استعمال کے علاوہ بالوں کے گرنے پر قابو پانے کے لئے کچھ آسان ٹپس استعمال کی جاسکتی ہیں، کرونا سے صحتیاب ہونے کے بعد مجھے معمول سے زیادہ اس مسئلے کا سامنا ہے اس لیے وٹامنز کی روزانہ خوراک کے علاوہ ہیئرفال کیلئےمیں اپنا ایک طریقہ بھی استعمال کررہی ہوں۔

اپنی اس ٹپ کی وضاحت کرتے ہوئے ملائکہ نے لکھا ” پیاز کا رس، ایک تازہ پیاز کو کدوکش کرکے اس کا رس نکال لیں اس کے بعد ایک روئی کی مدد سے رس کو بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کچھ دیر بعد پیرابین فری شیمپو سے بال دھولیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا ” اس طریقہ کارسے آپ ایک ہفتے کے اندرخود ہی نتائج دیکھ لیں گے اورمجھ پراعتماد کریں، آپ کومایوسی نہیں ہوگی”۔

ملائکہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ بپاشاباسو نے بھی اس نسخے کے آزمودہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا” پیاز کا رس، زندہ باد”۔

ایک فالوور نے ملائکہ سے پوچھا کہ پیاز کی ناگوار بُو کا کیا کریں جس پراداکارہ نے مشورہ دیا کہ اچھی طرح سے بال دھوئیں۔

تقریبا 3 ہفتے قبل ملائکہ نے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ مکمل طور پر صحتیاب ہیں۔

انسٹا پوسٹ میں اداکارہ نےموذی وائرس کو شکست دینے پرخود کو خوش قسمت قرار دیتے ہوئے معالجین، اہل خانہ، ہمسایوں اور مداحوں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے سب کو احتیاط کرنے کا پیغام دیا تھا۔

ملائکہ اروڑہ اور اربازخان کے درمیان شادی کے 19 سال بعد سال 2017 میں طلاق ہوئی تھی۔ دونوں کا ایک 16 سال کا بیٹا ارہان ہے۔طلاق کے بعد سے ہی 45 سالہ ملائکہ اور 33 سالہ ارجن کپور ایک ساتھ دیکھے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube