Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ڈیٹنگ ایپس:پاکستانی کیا سوچ کراستعمال کرتے ہیں؟

SAMAA | - Posted: Oct 12, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Oct 12, 2020 | Last Updated: 1 week ago

پاکستان میں آن لائن ڈیٹنگ ایپ کا درست استعمال نہیں کیا جارہا ہے۔ درست رشتہ تلاش کرنےکےلیےعورت اورمردوں دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

غیرملکی ویب سائٹ میں جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود آن لائن ڈیٹنگ ایپس میں خواتین درست معلومات دینے سے کتراتی ہیں۔ نہ ہی ان کی تصویر اصل ہوتی ہے اور نہ ہی دیگر معلومات میں سچائی سے کام لیا جاتا ہے۔

ان ایپس کو زیادہ تر استعمال کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ اس میں خواتین کے مورودِالزام ٹہرانا درست نہیں، وہ بہت ذہانت سے محتاط رویہ اختیار کرتی ہیں۔

کچھ خواتین کا کہنا ہے کہ وہ بہت خیال اور سوچ بچار کے بعد ان ایپس کو استعمال کرتی ہیں اور اگر کسی سے سنجیدہ نوعیت کی بات چیت ہوجائے اور بات ملاقات تک جائے تو ایسی جگہ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو زیادہ تر گنجان نہیں ہوتی۔

پاکستان میں اس وقت ٹنڈر،گرینڈر اور دیگر آن لائن ڈیٹنگ ایپ پر پابندی عائد کی گئی۔حکومت کے اس اقدام کے بعد رشتہ کروانے والوں نے سکون کا سانس لیا۔ ان کا موقف ہے کہ ان ایپس پر پابندی سے ہماری روایت کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube