Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

محبت ہوتوایسی:بیوی کیلئےچاندکا ٹکڑاخریدڈالا

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

راولپنڈی کے نوجوان نے وعدے سچ کردیے

محبت میں چاند تارے توڑلانے کا وعدہ توسبھی کرتے ہیں لیکن اس کسوٹی پرپورے اترے ہیں راولپنڈی کے صہیب جنہوں نے اہلیہ کیلئے چاند پرحقیقت میں پلاٹ خرید ڈالا۔

صہیب کو پہلا پاکستانی ہونے کا اعزازحاصل ہے جنہوں نے بیوی کوتحفہ دینے کے لیے چاند پر ایک ایکڑ زمین خریدی ۔ اس جوڑے نے سماء کے پروگرام نیا دن میں شریک ہر کر دلچسپ باتیں شیئرکیں۔

نوجوان کا کہنا تھا کہ چاند تاروں کے وعدے تو پہلے کرلیے تھے لیکن سلسلہ کچھ یوں بنا ک بھارتی اداکارسشانت سنگھ آسٹرو فزکس میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے تھے، ان کی اس دنیا سے جانے کے بعد علم ہوا کہ سشانت کا چاندپرپلاٹ تھا۔ میں نے اس حوالے سے معلومات لیکرمتعلقہ کمپنی سے رابطہ کیا جس نے بتایا کہ آپ آن لائن آرڈرکرسکتے ہیں۔

صہیب نے بتایا کہ زمین کی طرح چاند پربھی مختلف کالونیز ہیں جہاں بھارتی اداکارشاہ رخ ، فٹبالررونالڈو کی بھی زمین ہے۔ سشانت کا پلاٹ سی آف مسکوری میں ہے، شاہ رخ کا پلاٹ سی آف ٹرنکوئیلٹی میں ہے جبکہ ہماری کالونی کا نام سی آف ویپورز ہے۔

انہوں نے کہا کہ اچھا فیوچربزنس بھی ہے، ویب سائٹ پر قیمتوں ،میں ردوبدل ہوتی رہتی ہے اس لیے آپ قیمتوں میں اتار چڑھاو پر پلاٹ فروخت بھی کرسکتے ہیں یا نیا پلاٹ لے سکتے ہیں۔ لیونل لینڈ رجسٹری کی ویب سائٹ پر جاکر چاند پرواقع کالونیز اوران کی لوکیشن کے حساب سے مختلف قیمتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ میں نے 45 ڈالرزمیں پلاٹ خریدا۔ چاند پر پلاٹس کی قیمت 45 سے 150 ڈالرز تک ہےجبکہ 5 ایکڑ تک آن لائن زمین خریدی جاسکتی ہے۔

صہیب کی اہلیہ مدیحہ نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات پہلے پہل سب کو مذاق لگی لیکن دستاویزات دیکھنے اورحقیقت کا علم ہونےکے بعد سب کوحیرت ہوئی کہ یہ تو واقعی سچ ہے۔ میری ایک دوست نے جس کی شادی ہونے والی ہے، مجھ سے کہا کہ میں اپنے منگیتر سے کہوں گی منہ دکھائی میں مجھے بھی یہی گفٹ چاہیے۔

چاند پر پلاٹ کی مالک مدیحہ نے صہیب کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقی زندگی میں بھی بہت اچھے ہیں، بغیرکہے چاندکا ٹکڑا خرید لیا تو زمین کی تو کوئی ایسی چیز نہیں جو میرے لیے نہ لائیں۔

صہیب نے مزید بتایا کہ آئندہ خلا میں جانے کیلئے ان لوگون کو ترجیح دی جائے گی جن کی اپنی زمین وہاں پر ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 جون کو خودکشی کرلینے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ نے بھی چاند پرزمین خرید رکھی تھی، اس کے علاوہ شاہ رخ خان بھی چاند پرپلاٹ کے مالک ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube