Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

صنم بلوچ کےگھراحمدگوڈیل اوراہلیہ کی دعوت

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تصویر:سماء ڈیجیٹل

اداکارہ صنم بلوچ نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے قریبی دوست احمد گوڈیل اور انکی اہلیہ کو دعوت دی جس کی تصاویرسوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہیں۔

مارننگ شوزاوراداکاری سے ملک گیرشہرت حاصل کرنے والی صنم بلوچ کافی عرصے سے منظرعام سے غائب ہیں لیکن حال ہی میں انہوں نے بیٹی کی تصاویرانسٹاگرام پرشیئرکیں جس سے ان کی شادی سے لاعلم مداح شدید حیرت سے دوچارہوئے تھے۔

صنم بلوچ کی بیٹی کی تصاویر نے سب کو چونکا دیا

احمد گوڈیل نےفروری 2020 میں پی ایس ایل سیزن 5 کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کی تھی۔

انسٹا پوسٹ پراحمد نے اپنے فالوورزکیلئے تصاویرشیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” آج کی شام اس دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی جس کا دل شیشے سے بھی زیادہ صاف ہے، اس کے نام۔ میرے دل کے بہت قریب اور میری سب سے پکی دوست صنم ، آئی لو یو میری پیاری بہن”۔

تصاویرمیں احمد، ان کی اہلیہ اور صنم کو خاصے خوشگوار ماحول کے ساتھ دوستانہ انداز میں دیکھا جاسکتا ہے، صنم نے اس نئی جوڑی کیلئے خوب سجاوٹ کااہتمام بھی کیا تھا۔ تصویر میں نظر آنے والے غباروں پر مسٹراینڈ مسز گوڈیل کیلئے مبارکباد کی تحریر نمایاں ہے۔

احمد گوڈیل نے تقریبا ایک ہفتہ قبل اسریٰ کے ساتھ شادی کی خوشخبری مداحوں کو انسٹاگرام پردی تھی۔

انسٹا پوسٹ میں انہوں نے لکھا تھا ” 2020 میں کہ جب ہر بُری چیزوقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئرکرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے”۔

ان کی اس پوسٹ پر صنم نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا ” 2 خوبصورت لوگ دنیا کے سب سے خوبصورت رشتے میں جُڑگئے، بہت مبارک ہو، ہمیشہ خوش رہو ،آباد رہو”۔

یاد رہے کہ بیٹی کے ساتھ انسٹااسٹوریز میں شیئر کی جانے والی تصاویراورسوشل میڈیا پر اس حوالے سے سوالات اٹھنے کے بعد صنم نے اپنا انسٹا اکانٹ پرائیویٹ کردیا ہے جس کے بعد ان کی پوسٹس نہیں دیکھی جاسکتیں۔

صنم بلوچ اورعبداللہ فرحت اللہ کی علیحدگی سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے بعد میڈیا میں اس حوالے سے کوئی خبرسامنے نہیں آئی کہ صنم نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز دوبارہ کب اور کس کے ساتھ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube