Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ایمن خان،منیب بٹ کی بیٹی کی”ٹوٹی فروٹی برتھ ڈے”تصاویروائرل

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

تصویر: ایمن خان انسٹاگرام

اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی امل منیب کی پہلی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیاپر خوب وائرل ہیں۔ 30اگست کو پیدا ہونے والی امل کی سالگرہ 2 روز قبل منائی گئی۔

امل کی سالگرہ کی تھیم ٹوٹی فروٹی تھی اور کیک بھی اسی حساب سے ڈیزائن کیا گیاجس پر مختلف پھل خوب بہار دکھا رہے تھے۔

منیب نے انسٹا پرامل اورایمن کے ساتھ تصاویرشیئر کرتے ہوئے بیٹی کو میرا فرشتہ کہتے ہوئے وش کیا۔

ایمن نے بھی انسٹا پراپنی جڑواں بہن اداکارہ منال خان، منیب اورامل کی خوبصورت تصاویر شیئرکیں۔

ایمن نے بیٹی کو “بیسٹ فرینڈ” کہتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

امل کی خالہ منال نے بھی بھانجی کو سالگرہ وش کرتے ہوئے اپنے پیارکا اظہارکیا۔

View this post on Instagram

Amal turns one❤️ @parfaireevents @onederlandfec @drumrolleventspk

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official) on Sep 20, 2020 at 12:05pm PDT

تقریب میں سارہ خان، فلک شبیر،نور خان، صبور علی، شگفتہ اعجاز ،وجاہت روف، یاسرحسین، شہزاد شیخ سمیت دیگر شوبزشخصیات بھی شریک ہوئیں۔

View this post on Instagram

Amal jaan! ❤️❤️

A post shared by Shagufta Ejaz 💫 (@shaguftaejazofficial) on Sep 20, 2020 at 9:17am PDT

آفیشل فوٹوگرافرعبدالصمد ضیاء نے بھی انسٹا پیج پر تقریب کی تصاویر اور ویڈیوزشیئرکیں۔

View this post on Instagram

Arey, Arey look who’s here!🙈 @sarahkhanofficial @aimankhan.official @falakshabir1 @muneeb_butt @abdulsamadzia

A post shared by Abdul Samad Zia Weddings (@abdulsamadzia) on Sep 19, 2020 at 2:55pm PDT

ایمن خان سے منیب بٹ کی منگنی جنوری 2017 میں اور شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر 2018 کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور بارات سے قبل دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی جبکہ ولیمہ 2 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔

اس جوڑی کے یہاں امل منیب کی پیدائش 30 اگست 2019 کو ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube