Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

چوٹیاری ڈیم کےحسین مناظر

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

جھیلوں کو یکجا کرکے ڈیم بنایا گیا۔

سانگھڑ سے تقریبا 25 کلومیٹر دورایسا شاہکارموجود ہے جو بہت سے لوگوں کی نظروں سےاوجھل ہے۔دلکشی میں اپنی مثال آپ چوٹیاری ڈیم چار ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پرپھیلا ہواہے۔نوے کی دہائی تک یہاں سو سے زیادہ چھوٹی بڑی قدرتی جھیلیں ہوا کرتی تھیں اور اب زرعی اراضی کوسیراب کرنے کیلئےجھیلوں کو یکجا کرکے ڈیم بنایا گیا۔

اس ڈیم کےاندرآباد جزیرے اوران پر موجود ویران حویلیاں سیاحوں کوحیرت زہ کردیتی ہیں۔چوٹیاری ڈیم کا سب سے بڑا ایڈونچر بوٹ رائیڈنگ کے زریعے ویران جزیروں پر خاموش حویلیوں کو تلاش کرنا ہے۔

یہ علاقہ تحریک آزادی کیلئے حروں کی جدوجہد کےحوالے سے بھی مشہور ہے۔ کئی بار حروں کا برطانوی فوجیوں سے یہاں آمنا سامنا ہوا۔ کئی سال پرانی یہ خستہ حال حویلیاں جونیجو قبیلے کی ملکیت ہے۔يہ ویران حویلیاں يقيناً یہاں آنیوالوں کیلئے کسی عجوبےسےکم نہيں۔ کہا جاتا ہےکہ تحریک آزادی کے نامی گرامی رہنما بھی یہاں کا دورہ کرچکےہیں۔

سردیوں میں جب مہمان پرندوں کے غول آتے ہیں تو ڈیم کے قدرتی حسن کو چارچاند لگ جاتےہیں۔ یہاں ملنے والی مچھلی بھی ذائقے میں لاجواب ہے۔

چوٹیاری ڈیم ایک مکمل سیاحتی پیکج ہےاور یہاں کی جھیلیں،جزیرے اور تاریخی حوالیاں آپ کےسفر کا مزہ دوبالا کردیتی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube