Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

دیوسائی پہنچنے اداکارہ عروہ حسین کا خوشی کا اظہار

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

اداکارہ عروہ حسین اسکردو کے بعد دیوسائی پہنچ گئیں ۔

ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں عروہ حسین نے ایک دلکش تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وہ لمحہ تھا جب میں دیوسائی جارہی تھی اور یہ خوبصورت مقام ستپارہ ہے، میرے پیچھے نظر آنے والا خوبصورت علاقہ ستپارہ گاؤں ہے جبکہ راستے میں ستپارہ ڈیم بھی دیکھنے کو ملا ۔

ایک اور ٹوئٹ میں اداکارہ نے ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دیوسائی پہنچ کر خوشی کا اظہار کررہی ہیں ۔

عروہ نے بتایا کہ دیوسائی سطح سمندر سے 12000 فٹ بلندی پر دنیا کا دوسرا بلند ترین میدان ہے جہاں پہنچ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جسے کوئی سنگ میل عبور کرلیا ہو۔

اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کشتی میں بیٹھی ہیں جبکہ تصویر میں اسکردو کے حسین پہاڑ بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube