Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اداکارہ عائزہ خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی مقبولیت کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے پاکستان کی صفِ اوّل اداکارہ ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

اداکارہ عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جو کہ ماہرہ خان سے 4 لاکھ زیادہ ہیں۔

عائزہ خان یہ سنگ میل عبور کرنے کے بعد انسٹاگرام پر ایمن خان کے بعد دوسری مقبول ترین اداکارہ بن گئی ہیں جبکہ ایمن خان کے انسٹاگرام پر 7.3 ملین یعنی 73 لاکھ صارفین نے فالورز ہیں۔

عائزہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ اقراء عزیز ، سارہ خان اور ثناء جاوید نے بھی انسٹاگرام 5 ملین سے زائد فالوورز کا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube