Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شامی جوڑےنےبُرج خلیفہ پربچےکی جنس بتانےکیلئےکروڑوں خرچ کردیے

SAMAA | - Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 12, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

تصویر: یوٹیوب

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خاصی وائرل ہے جس میں دبئی کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر یوٹیوبرجوڑے کے ہونے والے بچے کی جنس کااعلان کیا جارہا ہے۔

یہ جوڑا کینیڈین نژاد یوٹیوبرز انس اور اصالہ مرویٰ ہیں جنہوں نے اپنے ہونے والے بچے کی جنس بتانے کیلئے برج خلیفہ کو 95 ہزار امریکی ڈالرز ادا کیے

یہ انس اور اصالہ کا دوسرا بچہ ہے ، اس سے قبل ان کی ایک بیٹی ہے اور اب بیٹے کی پیدائش ہوگی۔ اس منفرد طریقے سے بچے کی جنس کا بتانے کیلئے برج خلیفہ پر 10 سیکنڈ کا ڈسپلے کیا گیا۔

کاونٹ ڈاون کے ساتھ برج کی روشنیاں گلابی اور نیلے رنگ سے جگمگاتی رہیں بالاآخر پوری عمارت نیلے رنگ میں نہاگئی اور اس پر لکھا نظر آیا” اٹس آبوائے” ۔

یوٹیوب پر اپنے وی لاگز اور پرینکس کے لیے معروف اس جوڑی کے 73 لاکھ سبسکرائبر ہیں ، اس کے علاوہ انسٹاگرام پر بھی ان کے بےتحاشا فالوورز ہیں۔

یو ٹیوب اور انسٹا پراپ لوڈ کی جانے والی ویڈیوز کے دیکھنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ برج خلیفہ پراکثرتشہیری مہمات دیکھنے میں آتی ہیں جس کیلئے خطیر رقم ادا کرنی پڑتی ہے۔ شام میں خانہ جنگی کی صورتحال کے باعث متاثرین کی مدد کے بجائے ایسے کاموں میں رقم خرچ کرنے پر سوشل میڈیا پر اس جوڑے کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube