Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ثناء جاوید نےبھی انسٹاگرام پر ایک سنگ میل عبور کرلیا

SAMAA | - Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 9, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید اپنے انسٹاگرام پر زیادہ تر اپنی دلکش تصاویر پوسٹ کرتی نظر آتی ہیں ۔

ثناء جاوید کے انسٹاگرام پر 5ملین یعنی 50 لاکھ فالوورز ہونے کے بعد وہ اُن نامور پاکستانی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 50 لاکھ یا اس سے زیادہ ہے۔

اداکارہ نے 5 ملین فالوورز ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ سالوں سے مجھے انسٹاگرام پر مداحوں کی جانب سے پیار اور عزت ملی جس کے لیے میں شکرگراز ہوں۔

اس سے پہلے اداکارہ سارہ خان کے انسٹاگرام پر 55 لاکھ سے زائد فالوورز ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکاراؤں میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز کی تعداد اداکارہ ایمن خان کی ہے جن کو اس وقت انسٹاگرام پر 7 اعشاریہ 3 ملین فالو کررہے ہیں۔

دوسرے نمبر پر اداکارہ ماہرہ خان ہیں جن کو 6 اعشاریہ6 ملین افراد فالو کررہے ہیں جبکہ ایمن خان کی بہن مینال خان تیسرے نمبر پرہیں جنہیں انسٹاگرام پر 6 اعشاریہ ایک ملین صارفین فالوورز ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube