Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

پاکستان کےپہلےاینی میٹڈ ٹرانسجینڈر”بجلی”سےملیے

SAMAA | - Posted: Sep 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: اسکرین گریب

کرونا وائرس کی وبا میں کمی ضرورآئی ہے تاہم اب بھی اس کا پھیلاؤ ممکن ہے اس لیے احتیاط لازم ہے، عوام میں اس حوالے سےمزید آگہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان کے پہلے اینیمیٹڈ ٹرانسجینڈر کردار بجلی کو متعارف کرواتے ہوئے مختصر فلم جاری کردی گئی۔

ایکس ڈائنامکس نامی یوٹیوب چینل نے مختصراینیمیٹڈ فلم یوکے ایڈ اورآئی آرسی (انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی) کے تعاون سے بنائی ہے جس میں کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیردلچسپ اندازمیں بتائی گئی ہیں۔

ہیش ٹیگ کے ساتھ اس فلم کا عنوان ہے ” علاج صرف احتیاط “, 2 منٹ دورانیے میں ٹرانس جینڈربجلی کے ساتھ سپر ہیروزکرونا کے خلاف آگہی پھیلانے میں مصروف دکھائے گئے ہیں۔

یوٹیوب پرایکس ڈائنامکس کی جانب سے دیے گئے پیغام میں لکھا گیا ہے ” کووڈ 19 کا خطرہ کم ہواہے لیکن ہمیں سمجھنا چاہیے کہ یہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ پاکستان میں پہلی بار 5 ہیروز کا گروپ محفوظ فیصلہ رکھتے ہوئے پاکستان کے پہلے اینیمیٹڈ ٹرانسجینڈر کردار بجلی کی سربراہی میں اکٹھا ہوا۔ ان کا پیغام واضح ہے” احتیاط ہی واحد علاج ہے” ۔ ہمارے ہیرو اپنے خصوصی طریقوں سے پیغام پھیلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے” ۔

ٹرانس جیںڈرسپرہیروز اپنے مخصوص اندازمیں لوگوں کو اس عالمی وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی ہدایت کررہے ہیں۔

اینیمیٹڈ فلم کی خاص بات پاکستان کی اہم زبانوں کی نمائندگی ہے جو ہے تو اردوزبان میں لیکن اسے بولنے والوں کے لہجوں میں سندھی، پشتو، اور سرائیکی وپنجابی زبانوں کی چاشنی باآسانی محسوس کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کافی کم رہا لیکن تاحال یومیہ کئی سوکیسزسامنے آرہے ہیں اس لیے حکومتی سطح پر بھی عوام کو احتیاطی تدابیراختیار کرنے کے پیغامات دیے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube