عابدہ پروین کانام دنیاکے500بااثرترین مسلمانوں میں شامل

SAMAA | - Posted: Aug 25, 2020 | Last Updated: 9 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 25, 2020 | Last Updated: 9 months ago

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک سٹڈیز سینٹرکی جانب سے دنیا بھرسے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے اور وسیع اثررکھنے والے مسلمانوں کے ناموں کی فہرست میں میں پاکستان کی صوفی سنگرعابدہ پروین کا نام بھی شامل ہے۔

یہ تدریسی اور اشاعتی ادارہ ہرسال 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست مرتب کرتے ہوئے اس حوالے سے کتاب شائع کرتا ہے، سال 2020 کی فہرست میں پاکستان کی “صوفی کوئن” کہلانے والی عابدہ پروین کوبھی جگہ دی گئی جو اٹرنیشنل لیول پر پہچان رکھتی ہیں۔

سالانہ شمارے میں سیاسی شخصیات ، اسلامی اسکالرز اور مخیر حضرات ، سماجی کارکن ، پروفیسرز، متعدد مشہور شخصیات اور کھیلوں کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ عابدہ پروین شعبہ موسیقی سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جنہوں نے یہ اعزازحاصل کیا۔

اس سے قبل سال 2017 میں عابدہ پروین کوجنوبی ایشیائی تنظیم سارک کی جانب سے امن کا سفیر بھی مقررکیا جاچکا ہے۔

صحافی اور فلمساز شرمین عبید چنائے کا نام بھی فہرست میں شامل ہے جن کی پہچان اپنے کام کے ذریعے خواتین کے حقوق کو اجاگرکرنا ہے۔ اس کے علاوہ فہرست میں عاطف اسلم ، ملالہ یوسفزئی، مشہور حمد و نعت خواں الحاج صدیق اسماعیل اورمحمد اویس رضا قادری کو بھی شامل کیا گیاہے۔

بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں میں پاکستان کے نامور عالم دین مفتی تقی عثمانی پہلے اور ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای دوسرے جبکہ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان تیسرے ،سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز چوتھے، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم پانچویں، ترک صدر رجب طیب اردوان چھٹے نمبر پر ہیں۔

وزیراعظم عمران خان اس فہرست میں 16 ویں ، سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 24 ویں اور پاکستانی عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل 36 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ عمران خان کو سال 2020 کا “پرسن آف دی ائر” بھی قرار دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube