Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

عائزہ خان مادرملت سے متاثر ہوگئیں

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اداکارہ عائزہ خان نے جشن آزادی کے موقع پر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر سفید لباس میں اپنی دلکش تصاویر کے ساتھ یوم آزادی کا پیغام شیئر کیا ہے۔

پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ عائزہ خان نے پاکستان کے جشن آزادی مناتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں، عائزہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر قائد اعظم محمد علی جناح کا خواتین کی ملک و قوم کی ترقی میں کردار کی اہمیت سے متعلق قول بھی لکھا گیا ۔

سفید رنگ میں ملبوس خوبصورت عائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے قائد اعظم کا قول لکھا کہ کوئی بھی قوم عظیم اور اونچا مقام حاصل نہیں کرسکتی جب تک کہ اُس قوم کی خواتین اپنے مردوں کے شانہ بشانہ نہ کھڑی ہوں ۔

عائزہ خان کا مزید کہنا تھا کہ عورتوں کو اپنا ایک الگ مقام بنانا چاہیے مگر ساتھ میں اپنے مردوں اور دیگر عورتوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو متحد اور یکجا ہونا چاہیے کیونکہ اتحاد ہی ہے جو ایک قوم کو عظیم بناتا ہے۔

عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کی آخر میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے یہ سفید جوڑا اور یہ تصاویر فاطمہ جناح سے متاثر ہو کر بنائی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube