Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اقرا عزیز نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر بڑا سنگِ میل عبور کرلیا۔

اداکارہ اقرا عزیز بالخصوص اپنی شادی کے بعد سے انسٹاگرام پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی مختلف ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں۔

آج ہی اداکارہ نے انسٹاگرام پر پانچ ملین (پچاس لاکھ) فالوورز کا سنگ میل عبور کیا جس پر اُن کے شوہر اور اداکار یاسر حسین نے مبارک باد پیش کی۔

یاسر حسین نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کی اور اقرا کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی پاکستانی اداکارہ ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ 70 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube