Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

جہازفضامیں روکنے والا ٹک ٹاکرجام صفدر

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بہاولپور کے کسان نے اپنا شوق کیسے پوراکیا؟

TikToker Jam Safdar

بہاولپور کا ٹک ٹاک اسٹار کبھی جہاز سے چھلانگ لگاتا، کبھی شير کی سواری کرتا، کبھی اشارے سے ٹرين کو روکتا، کبھی گاڑی کو ہوا ميں اُٹھاتا، کبھی غائب ہوتا اور اچانک سامنے آجاتا ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار جام صفدر کا تعلق بہاولپور کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے جو کہ پیشے سے کسان ہے لیکن ٹک ٹاک اور فیس بک پر اپنی ویڈیو ایڈیٹنگ کی مہارت دیکھا رہا ہے۔

پروگرام نیا دن میں گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر جام صفدر نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کو ویڈیو کلپس بناتے ہوئے دیکھا کرتا تھا۔ مجھے یہ پسند آیا اور پھر میں نے خود بھی اس کی کوشش کرنا چاہی۔

جام صفدر نے جب اس ایپلی کیشن کا استعمال شروع کیا تو انہیں صارفین کی جانب سے خاص ردعمل نہیں ملا لیکن جب ویڈیو میں ایڈیٹنگ شروع کی تو پھر ردعمل میں کافی بہتری آنے لگی۔

جام صفدر نے بتایا کہ جب انہوں نے ایڈیٹنگ کرنا شروع کی تو صارفین کے ردعمل میں اضافہ ہوگیا۔ ان کی ایپ پر تقریباً 7 لاکھ فالورز ہیں اور ویڈیوز پر ویوز 8 ملین تک ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں جو بھی کرتا ہوں، مستقل مزاجی اور شوق سے کرتا ہوں۔ میں نے ایک مرتبہ پیشہ ور اداکار بننے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب دیکھا تھا لیکن ہمارے گاؤں میں بہت سارے وسائل کی کمی ہے اور یہ ہمارے لئے بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

جام صفدر اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کر رہا ہے اور ایک پیشہ ور ویڈیو ایڈیٹر بننا چاہتا ہے۔ صفدر کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً تمام ویڈیو ایڈیٹنگ سافٹ ویر پر کام کرنا جانتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

  1. Shanzay Khan  August 14, 2020 2:09 pm/ Reply

    Application ?

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube