Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

آغاعلی سوشل میڈیاکےبعدعلی گلُ پیرکے نشانےپر

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 1 month ago

لاک ڈاون کے دوران شادی کرنے والی شوبزجوڑی حنا الطاف اورآغاعلی کو حال ہی میں مارننگ شومیں کی جانے والی چند باتوں پرشدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔

حنا الطاف نے میزبان کے سوالات کے جوابات کے دوران ایک موقع پرکہا کہ شادی سے پہلے آغا نے مجھے ایک تصویر دکھاتے ہوئے وعدہ لیا تھا کہ دنیا کی کوئی چیزنہیں چاہیے بس خدارا شادی کے بعد اتنی موٹی مت ہونا، جس پرآغا نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کور کررہی ہیں میں نے صرف یہ کہا تھا کہ غیر ضروری وزن نہ بڑھانا ۔

ویڈیو وائرل ہونے پرسوشل میڈیا صارفین نے اسے باڈی شیمنگ اورتضحیک آمیزقراردیا جس پرآغاعلی کی جانب سے وضاحت بھی سامنے آئی۔

اب اس سارے معاملے میں “وڈیرے کا بیٹا ” فیم اورمشہورشخصیات کی نقالی کرنےوالے علی گل پیر بھی شامل ہوگئے ہیں ، جنہوں نے اس بات کو مزاحیہ ویڈیوسے اجاگر کیا لیکن ویڈیوکے آخرمیں علی گل پیرکی جانب سے پلے کارڈ پر لکھی جانے والی عبارت نظراندازکیے جانے کے قابل نہیں ۔

View this post on Instagram

Love yourself the way you are #ThickIsHot #NoFatShaming #BodyPositive #More2Love

A post shared by Ali Gul Pir (@therealaligulpir) on Aug 10, 2020 at 2:44am PDT

علی نے انسٹاگرام پرویڈیواپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” آپ جیسے ہیں، اپنے آپ سے پیارکریں “۔ انہوں نے باڈی شیمنگ کی مخالفت کرتے ہوئے ہیش ٹیگزبھی شیئرکیے۔

ویڈیو میں حنا اورعلی کے جملوں پرعلی گل پیر کی دلچسپ پیروڈی کو انسٹا صارفین نے بیحد پسند کیا۔

دوسری جانب آغا علی نے خود پرہونے والی تنقید کے بعد انسٹا اسٹوریز میں وضاحت کی کہ حنا سے کہا تھا کہ غیر ضروری وزن سے گریز کریں کیونکہ وہ ایک اداکارہ ہیں اورانہیں فٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی پروڈیوسر اور ہدایتکار کسی زیادہ وزن والی ہیرون کو پسند نہیں کرتا ۔ میں نے اپنا وزن کم کرنے کیلئے بہت محنت کی ہے، جب وزن زیادہ تھا تو میں کچھ نہیں تھا اورمجھے نظر انداز کیا جاتا تھا ۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے دوسروں پر تنقید کرتے ہیں کیونکہ انہیں ویسے تو توجہ ملنی نہیں ہے ۔ انہوں نے یہ سوال اٹھایا کہ باڈی شیمنگ ہوتی کیا ہے ؟ کیا آپ جانتے ہیں ؟ کیا کبھی کسی نے مجھے کسی کے وزن کا مذاق اڑاتے ہوئے دیکھا ہے؟ اگر کوئی ماں اپنے بیٹے کو، بھائی اپنی بہن یا شوہر اپنی اہلیہ کو مشورہ دے کہ غیر ضروری وزن نہ بڑھنے دیں تو یہ”باڈی شیمنگ” نہیں ہے ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube