لاہور کے ایک آرٹسٹ نے کمال کر دکھايا
لاہور کے ایک آرٹسٹ نے مختلف لائٹس کے ذريعے رنگوں کی ایک نئی دنیا بنا ڈالی، جسے بین الاقوامی سطح پر بھی پزیرائی مل رہی ہے ۔
لائٹس کے رنگ تو بہت دیکھنے کو ملتے ہیں مگر سینسر کی مدد سے آواز اور حرکت سے ان کا جلنا اور بجھنا بہت منفرد لگتا ہے۔
لاہور کے تبریز بخاری نے پاکستان کے پہلے لائٹ آرٹسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے، جن کا پینل لائٹنگ کا کام پہلی مرتبہ بين الاقوامی ویب سائٹ نے پبلش کیا، شوق کے طور پر لائٹس سے کھیلنے والے تبریز اب اسی کو پیشہ بنا چکے ہیں ۔
تبریز بخاری کا کہنا ہے کہ پارٹیز ہوں یا گھر کی ڈیکوریشن ،پینل لائٹس کو چھتوں اور دیواروں پر لگانا تبریز منفرد انداز ميں کر لیتے ہیں اور مستقبل میں بھی لائٹ آرٹ میں مزید جدت لانے کے خواہش مند بھی ہیں ۔
یہ رنگا رنگ لائٹس عام لائٹ سے کم بجلی لیتی ہيں۔