Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

روٹی کھُل گئی جے:مہوش حیات کی دلچسپ پوسٹ

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ مہوش حیات نے شادی بیاہ کے موقع پر کھانا کھلتے وقت کی افرا تفری بڑے دلچسپ انداز میں یاد کی ہے۔

انسٹاگرام پرمہوش نے ایک تصویرشیئر کی جس میں وہ اداکارہ فریال محمود کے ہمراہ کوئی لمبی تان لگاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

دلچسپ کیپشن میں مہوش نے لکھا کہ دیسی شادیوں میں ایسا ہوتا ہے ” روٹی کھل گئی جے” ( کھانا کھل گیا ہے ) ۔

View this post on Instagram

Desi weddings be like … 🤣😆🍽 Missing my girls and all the madness !!! ♥️ @faryalmehmoodofficial @faryals #foodisbae !

A post shared by Mehwish Hayat (@mehwishhayatofficial) on Aug 7, 2020 at 10:46am PDT

یہ تصویر مہوش کے بھائی دانش حیات کی شادی کے دوران مہندی کی تقریب کی ہے جہاں فریال اور مہوش نے مل کربہت سے گانوں پرپرفارم کیا تھا ۔

مہوش نے اس پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنی دوستوں اور اس تمام ہلے گلے کی یاد ستا رہی ہے۔

اس سے قبل فریال محمود نے بھی دانش کی شادی کے موقع پر کھینچی گئی تصویر شیئرکرتے ہوئے مہوش کیلئے لکھا تھا ” دُعا کرو کہ وائرس جلد ختم ہو اور ہم دونوں پھر سے ایک ساتھ ڈانس کریں گے” ۔

مہوش کی بہترین دوست سمجھی جانے والی فریال نے اداکارہ کو “مائی باس لیڈی ” کہتے ہوئے لکھا کہ مجھے تمہاری کمی بہت محسوس ہورہی ہے اور کل سے تمہارے بارے میں سوچ رہی ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube