Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

باجی بالکل ایسا بناؤں گا:علی گل بمقابلہ مُشک کلیم

SAMAA | - Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 7, 2020 | Last Updated: 2 months ago

طنزومزاح کے پیرائے میں اہم مسائل کے خلاف آواز اٹھانے والے گلوکار علی گل پیرکا ایک اور خاصہ نقالی بھی ہے، مختلف ماڈلز کے فوٹو شوٹ کی دلچسپ وپرمزاح کاپی کرنے والے علی نے اس بار فیشن ماڈل مُشک کلیم کا انتخاب کیا ہے۔

وڈیرے کا بیٹا جیسا گانا گا کرپاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے علی گل پیرنے مشک کی ایک تصویرکی ہو بہونقالی کرنے کی کوشش کی جس میں وہ خاصی حد تک کامیاب بھی رہے۔

مشک نے جینزکے ساتھ وائٹ ٹاپ پہن رکھا ہے، جس کی نقل میں جینزکی دستیابی توآسان تھی لیکن شرٹ دیکھ کرآپ یقیننا ہنسی نہیں روک پائیں گے۔

View this post on Instagram

When ur tailor says “baji bilkul aisa banaoonga” @mushkkaleem #recreated #sastaFashion #JugaarCouture

A post shared by Ali Gul Pir (@therealaligulpir) on Aug 5, 2020 at 4:28am PDT

علی کی تصویر دیکھتے ہی تصور میں زخموں پر کی جانے والی بینڈیج آتی ہے۔ انہوں نے کیپشن میں مشک کی تصویر کے ساتھ اپنا موازنہ کرتے ہوئے لکھا، “جب آپ کا درزی کہتا ہے، باجی بالکل ایسا بناؤں گا “۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ خود مُشک نے بھی علی کی اس کوشش کو پسند کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ہنسی کے ایموجیز کے ساتھ لکھا “لواٹ”۔

علی اس سے قبل بھی بہت سی ماہرہ خان ، عائشہ عمرسمیت بہت سی معروف شخصیات کی تصاویرپر طبع آزمائی کرچکے ہیں۔ اپریل 2018 میں بھی انہوں نے چند مشہور تصاویر کی بہترین نقالی پر خوب دادپائی تھی۔

سما نےخصوصی گفتگو میں علی سے پوچھاتھا کہ یہ خیال انہیں کیسے آیا؟ جواب میں علی نے بتایا کہ عموما کامیڈی مزاحیہ گانوں، ویڈیوز یا تحریروں کے ذریعے کی جاتی ہے، لیکن ڈیجیٹل دورمیں سب کا ماننا ہے کہ کانٹینٹ سے ہٹ کر بھی کچھ ہوناچاہیے۔ ان تصویروں کی نقالی کا آئیڈیا میں نے مغرب سے لیا۔ تصویروں کے ذریعےوہاں زبردست کامیڈی کی جاتی ہے تو میں نے بھی سوچا کہ ان تصاویر کے ذریعے کچھ کیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube