Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

جاگتی آنکھوں سےخواب دیکھنےوالی ماہرہ خان کی نیندکہانی

SAMAA | - Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 6, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

اداکارہ ماہرہ خان بچپن کی پرسکون نیند اور والدہ کی لوری کی کمی محسوس کررہی ہیں، جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے والی ماہرہ نے مداحوں کے ساتھ کچھ خاص شیئرکیا ہے۔

انسٹا پوسٹ میں ماہرہ نے لکھا” مجھے بچپن سے ہی نیند سے متعلق مسائل کا سامنا تھا، کم سے کم مجھے یہی بتایا گیا تھا۔ جہاں تک مجھے یاد ہے میں رات کا انتظار کیا کرتی تھی تا کہ دیگر تمام افراد سوجائیں اور میں رات بھرجاگتی رہوں “۔

View this post on Instagram

Ever since I was a child I’ve had a sleeping issue.. or at least that’s what I was told. All I remember is, waiting for the night to come so that everybody else would fall asleep and I would have the night all to myself. I used to dream with my eyes wide open – imagining God knows what all. Acting in a film, winning something in school, talking to the boy I had a crush on.. I would play out different scenarios every night. I can’t say I miss it.. because nothing really has changed ( except for the scenarios of course)! What I do miss, is my Ama singing to me when we were little. That used to put me to sleep right away.. P.S will be stealing more of your work for my stories @abdalmufti amazing art 🍂 @kaavishtheband 🧡

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on Aug 5, 2020 at 3:03pm PDT

اداکارہ نے فالوورز کو بتایا ” میں کھلی آنکھوں سے خواب دیکھا کرتی تھی ، یہ تصور کرتے ہوئے کہ خدا سب دیکھ رہا ہے۔ فلم میں اداکاری کرنا ، اسکول میں کچھ جیتنا، مجھے جو لڑکا پسند تھا اس سے باتیں کرنا، میں ہر رات مختلف منظرنامے تشکیل دیتی”۔

ماہرہ نے اپنی بےخوابی کی عادت کاتاحال سامنا کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے مزید لکھا ” میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں وہ وقت یاد کرتی ہوں کیونکہ حقیقتا کچھ بھی نہیں بدلا ہے، سوائے منظرنامے کے”۔

اگلی ہی سطرمیں ماہرہ نے بتادیا کہ جس چیز کی کمی وہ محسوس کرتی ہیں وہ بچپن میں ان کی والدہ کا لوری سنانا ہے جس سے ماہرہ کو فورا نیند آجاتی تھی۔

ماہرہ نے پوسٹ کے ساتھ شیئرکیے جانے والے آرٹ ورک کے خالق عبدالمفتی کوسراہتے ہوئے پرمزاح انداز میں یہ بھی لکھا کہ وہ آئندہ بھی اپنی اسٹوریز کیلئے ان کا کام چُراتی رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube