Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بھائیوں نے کومل رضوی کی سالگرہ یادگار بنادی

SAMAA | - Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 5, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: انسٹاگرام

گلوکارہ کومل رضوی کے بھائیوں نے ان کی سالگرہ یادگاربنادی، سوشل میڈیا پربہن بھائیوں کی نائیجیرین مووزخوب وائرل ہورہی ہیں۔

تین اگست 1981 کو دبئی میں پیدا ہونے والی کومل نے اپنی 38ویں سالگرہ فیملی کے ہمراہ منائی۔

کومل نےانسٹاگرام پر اپنے فالوورز کیلئے کیک کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے تشکرکااظہار کیا ۔

ایک اورپوسٹ میں کومل نے دونوں بھابھیوں کے ساتھ خوشگوارموڈ میں لی گئی تصاویرشیئرکیں۔

کومل کے بھائی اورکوریوگرافی وفٹنس کے حوالے سے شہرت رکھنے والے حسن رضوی نے انسٹا پرایک دلچسپ ویڈیوشیئرکی جس میں تینوں بہن بھائی ڈانس مووزدکھا رہے ہیں۔

دلچسپ کیپشن میں حسن نے لکھا ” یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نائجیریا میں ایک دہائی گزار چکے ہیں”۔

حسن نے اپنی اور کومل کی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے بہن کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔

سوشل میڈیا صارفین نے کومل کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور اس ویڈیو سے محظوظ ہوتے ہوئے خوب تعریفی تبصرے کیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube