Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

شنیرااکرم بھی آصف مگسی کی صلاحیتوں کی معترف

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر : فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر ٹھٹھہ کے ایک باصلاحیت نوجوان کے چرچے ہیں جس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے اور وہ ایسی خام صلاحیتیں رکھنے والوں کو نظر انداز کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

آصف مگسی نامی یہ نوجوان لانگ جمپ میں مہارت رکھتا ہے اور ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اسے ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے لاہور بلالیا ہے۔

گزشتہ روز شنیرا نے آصف کی 11موٹرسائیکلوں پر سے لانگ جمپ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا “حیرت انگیز”۔

بعد ازاں ایک اورٹویٹ میں شنیرا نے پوچھا کہ کیا آصف کرکٹ بھی کھیل سکتا ہے؟، غالبا شنیرا اس بات کی خواہشمند ہیں کہ نوجوان کی صلاحیتوں سے پی سی بی کو بھی استفادہ حاصل کرنا چاہیے تا کہ قومی کرکٹ ٹیم کو ایک اچھا کرکٹر میسرآسکے۔

آج شنیرا نے آصف کی ایک اور ویڈیو ری ٹویٹ کی جس میں وہ نہرکے ایک کنارے سے دوسرے تک لانگ جمپ کا حیرت انگیزمظاہرہ کررہا ہے۔

شنیرا نے پاکستان میں ایسے ٹیلنٹ کی موجودگی کوسراہتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں اس طرح کے بےشمار باصلاحیت نوجوانوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے جو مجھے پریشان کردیتا ہے۔

دوسری جانب اولمپک گولڈ میڈلسٹ کارل لوئیس نے بھی نوجوان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسے نڈر قراردیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube