Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

بھارتی ریسٹورنٹ میں”کووڈ سالن اور ماسک نان”دستیاب

SAMAA | - Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 4, 2020 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ویدک ریسٹورنٹ/فیس بک

بھارت میں ایک ریسٹورنٹ نے اپنے کسٹمرزکیلئے ” کووڈ کری ” اور ماسک نان متعارف کروائے ہیں۔

ریسٹورنٹ انتظامیہ پرامید ہے کہ اس اقدام سے وہ کرونا سے خوفزدہ لوگوں کے باہر کھانا کھانے کے حوالے سے خوف ختم کردے گی۔

بھارت کےمغربی شہرجودھ پور میں واقع اس ویجیٹیرین ریسٹورنٹ کے مالک یش سولانکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ کرونا کا یہ وقت ہمارے اور ہمارے پورے شعبے کیلئے بہت مشکل رہا ہے۔

کووڈ کری نامی اس ڈش میں تلی ہوئی سبزیوں کے بالز کرونا جیسے دکھائی دیتے ہیں جبکہ اس کے ساتھ پیش کی جانے والی روٹیاں سرجیکل ماسک جیسی لگتی ہیں۔

ریسٹورنٹ مالک کے مطابق انہوں نے یہ تشہیربھی کی ہے کہ اس سالن میں اضافی ہندوستانی جڑی بوٹیاں اورمصالحے شامل کیے گئے ہیں جو لوگوں کی صحت کیلئے اچھے ہیں۔

سولانکی نے کہا کرونا کی شدت میں خاصی کمی آنے کے باوجود لوگ ابھی باہرکھانے پینے میں بہت ہچکچاتے ہیں۔

بھارت دنیا کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا ملک ہے جہاں کرونا سے روزانہ تقریبا 800 ہلاکتیں سامنے آ رہی ہیں جبکہ ہر24 گھنٹوں کے دوران تقریبا 50 ہزار لوگ اس وائرس سے متاثرہورہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube