Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

ایمن خان کی بیٹی کے دوپٹےمیں خاص بات کیا؟

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

 

اداکارہ ایمن خان اورمنیب بٹ کی بیٹی امل منیب اپنی خالہ منال خان کی جان ہیں اوریہ بات امل کےعید کے دوپٹے پربھی پڑھی جاسکتی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پرشوبزسیلیبرٹیز کی سج دھج کے ساتھ وائرل تصاویرایمن خان سے زیادہ ان کی بیٹی کو پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔

ایمن خان نے امل کا عید ڈریس اپنے ساتھ میچنگ کرتے ہوئے بنوایا لیکن امل کےکرتے شلوار کے ساتھ خاص بات دوپٹے پر کڑھائی کیا ہوا جملہ “خالہ کی جان ” تھا۔ عین ممکن ہے کہ یہ ڈریس امل کیلئے منال نے ہی بنوایا ہو۔

ایمن نے فیملی تصویر شیئر کرنے کے علاوہ امل کو دوپٹہ اوڑھا کرپوز بنواتے ہوئے تصویر شیئر کی جو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہے۔

View this post on Instagram

EID MUBARAK to you from us ♥️

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on Aug 1, 2020 at 12:00pm PDT

صارفین گول مٹول سی امل کے ساتھ ساتھ اس کی تیاری کو بھی خوب سراہتے ہوئے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

ایمن خان سے منیب بٹ کی منگنی جنوری 2017 میں اور شادی کی تقریبات کا آغاز اکتوبر 2018 کے آخر میں لاہور میں ڈھولکی کی تقریب سے ہوا تھا، جس کے بعد کراچی میں سلمبر پارٹی، برائیڈل شاور، ایمن اور ان کی جڑواں بہن منال کی سالگرہ کی تقریب، پری ویڈنگ پارٹی، منیب کی مایوں، ایمن کی مایوں اور بارات سے قبل دونوں کی مشترکہ مہندی کی تقریب رکھی گئی۔ اس جوڑی کا ولیمہ 2 دسمبر 2018 کو ہوا تھا۔

اتنی طویل اور ڈھیروں تقریبات پرمبنی شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ایمن اور منیب کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا مگر ساتھ ہی ان تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر میں بھی بھرپور دلچسپی لی۔ 8فنکشنز پر اس شادی کو پاکستان کی طویل ترین شادی بھی کہا گیا اور کچھ دل جلوں نے تو اسے ’’اسٹارپلس کا نہ ختم ہونے والا ڈرامہ ‘‘ بھی قراردے دیا تھا۔

دونوں کی ایک بیٹی امل منیب ہے جس کی پیدائش 30 اگست 2019 کو ہوئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube