Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

تصاویر:شوبزکی نئی جوڑیوں نےعید کیسے منائی

SAMAA | - Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کروناوائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاون کے دوران زندگی کے نئے سفرکاآغاز کرنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑیوں نے شادی کے بعد پہلی عید ایک ساتھ منائی اور مداحوں کیلئے خوبصورت تصاویر شیئرکیں۔

سوشل میڈیا پر ان نئے نویلے جوڑوں کی تصاویرخاصی وائرل ہیں، جو ہم نے آپ کیلئے بھی منتخب کیں۔

سینیئر آرٹسٹ منظرصہبائی اور ثمینہ احمد کا نکاح 4 اپریل کو ہواتھا۔ منظر نے اپنی بہنوں اور اہلیہ کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔

اداکارہ نمرہ خان نے 20 اپریل کو سوشل میڈیا پراپنے نئے سفرکے آغاز کی خوشخبری سنائی تھی، انہوں نے بھی اپنے شوہر راجہ افتخار کے ساتھ تصویرشیئرکرتے ہوئے سب کو عید مبارک کہا۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak 🙏🏻

A post shared by Nimra Khan (@nimrakhan_official) on Aug 1, 2020 at 7:11am PDT

شوبز کی معروف جوڑی آغا علی اورحنا الطاف کا نکاح 22 مئی کو جمعتہ الوداع کے موقع پرہواتھا، دونوں نے پہلی عید ایک ساتھ مناتے ہوئے انسٹاپر ایک جیسی تصویر کے ساتھ عید کی مبارک دی۔

View this post on Instagram

Aap sabko hamari taraf se Eid Mubarak 🌸⭐️💕 @aaghaaliofficial

A post shared by Hina Aagha (@hinaaltaf) on Aug 1, 2020 at 8:00am PDT

یہی نہیں، آغا علی نے اپنے فالوورز کیلئےسولو انداز کا بھی خوب اہتمام کیا۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak ek baar solo andaz main 💙🙌🏻 📸 by @hinaaltaf

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial) on Aug 1, 2020 at 3:01pm PDT

اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے بھی اپنے فالووز کو قطعی مایوس نہیں کیا، 28 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اس جوڑی نے عید الاضحیٰ شمالی علاقہ جات میں منائی۔

View this post on Instagram

We found heaven! #Nofilter #wayupnorth #heavenhasnofilter #mypotofgold #endoftherainbow

A post shared by Daniyal Raheal (@daniyalraheal) on Aug 1, 2020 at 1:28pm PDT

دانیال نے اپنی اور فریال کی ایک خوبصورت تصویرشیئرکی جبکہ فریال نے خوبصورت نظاروں کے ساتھ بنائی جانے والی مختصرویڈیو سے مداحوں کو محظوظ کیا۔

سائرہ یوسف سے علیحدگی کے بعد 30 مئی کوماڈل صف کنول کے ساتھ اپنی شادی کااعلان کرنے والے اداکار شہروز سبزواری نے کزنز کے ساتھ گروپ فوٹو شیئرکرتے ہوئے عید مبارک کہا۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak from us to you 🤍♥️

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari) on Aug 2, 2020 at 5:57am PDT

اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی اچانک شادی ابھی تک شوبز حلقوں میں موضوع گفتگو ہے۔ 16 جولائی کو نکاح کے بندھن میں بندھنے والے فلک اور سارہ نے عید کے پہلے اور دوسرے روز کی سج دھج اپنے مداحوں کیلئے شیئرکرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

Eid Mubarak @sarahkhanofficial Wearing @humayunalamgirmenswear PC @abdulsamadzia

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1) on Aug 1, 2020 at 2:56am PDT

View this post on Instagram

✨ @imranaslammua @hussainrehar.official @abdulsamadzia

A post shared by Mrs.Falak (@sarahkhanofficial) on Aug 2, 2020 at 2:46am PDT

گلوکار ہارون 29 جون کو ہنزہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی فروا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ہارون نے بھی انسٹاپراپنی اور اہلیہ کی خوبصورت تصاویرشیئرکرتے ہوئے عید مبارک کہا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube