Monday, August 10, 2020  | 19 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

یمنیٰ زیدی کی سالگرہ پروالدہ کی جانب سے تاج کاتحفہ

SAMAA | - Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 1 week ago
SAMAA |
Posted: Jul 31, 2020 | Last Updated: 1 week ago

تصویر: انسٹاگرام

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی والدہ نے کامیابیاں سیمٹنے پر انہیں ایک تاج تحفے میں دیا ہے۔

یمنیٰ نے اپنی والدہ کے ساتھ منائی جانے والی 31ویں سالگرہ کی خوبصورت تصاویر مداحوں کیلئے شیئرکیں، جس میں انہوں نے یہ چمکتا دمکتا تاج اپنے سرپرسجارکھا ہے۔

کیپشن میں یمنیٰ نے لکھا” میری پیاری والدہ نے اپنی خوشی کا اظہار کرنے اور شاباشی دینے کیلئے مجھے یہ تاج گفٹ کیا ہے”۔

اس کے علاوہ بھی یمنیٰ نے اپنے فالوورز کیلئے کئی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کیک سامنے رکھے خوبصورت سجاوٹ والے پس منظر کے ساتھ کیک سامنے رکھے کھڑی ہیں۔

View this post on Instagram

Sending love to all of you ♥️🧿 #birthday2020🎂

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on Jul 29, 2020 at 10:34pm PDT

View this post on Instagram

Birthday #2020

A post shared by Yumna Zaidi (@yumnazaidiofficial) on Jul 29, 2020 at 10:06pm PDT

انسٹا صارفین نے اداکارہ کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔

یمنیٰ کو باصلاحیت اداکارہ تو مانا جاتا ہے لیکن یہ بات بہت کم لوگوں کے علم میں ہو گی کہ وہ اداکاری کے علاوہ شاعری کا ٹیلنٹ بھی رکھتی ہیں۔ان کی شاعری میں پختگی کے ساتھ ساتھ مذہبی رنگ بھی جھلکتا ہے۔

یمنیٰ معروف ڈراموں میں خوشی ایک روگ، میری دلاری، دِل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم ، گزارش، کانچ کی گڑیا، پنجرہ، معصوم ، ذرا یاد کر ، عشق زہے نصیب شامل ہیں۔

یمنیٰ کا آن ائرڈرامہ اداکاربلال اشرف کے ساتھ ڈرامہ ’’پیار کے صدقے ‘‘ ہے جس میں وہ قدرے بیوقوف اور چلبلی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube