Saturday, August 15, 2020  | 24 Zilhaj, 1441
ہوم   > فیشن ، لائف اسٹائل

اہلیہ اورشوبزساتھیوں نےہمایوں سعیدکی سالگرہ یادگاربنادی

SAMAA | - Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Jul 28, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

تصویر: انسٹاگرام

ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز 27 جولائی کو اپنی 49ویں سالگرہ منائی جسے اہلیہ ثمینہ ہمایوں اور دوستوں نے ان کیلئے یادگار بنادیا۔

ثمینہ ہمایوں نے انسٹا گرام پرہمایوں اور ثناء شاہنوازکے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں انہیں ” میری زندگی” اور ” میراہیرو” لکھا ۔

View this post on Instagram

My Life ❤

A post shared by Samina Humayun Saeed (@saminahumayunsaeed) on Jul 27, 2020 at 1:38pm PDT

سالگرہ منانے کی تصاویر کے علاوہ ثمینہ نے قدرتی نظاروں اورخوبصورت پس منظر کے ساتھ لی گئی تصویرشیئر کرتے ہوئے ہمایوں کیلئے خصوصی پیغام دیا۔

ثمینہ نے ہمایوں سعید کو اپنی زندگی کی روشنی کہتے ہوئے لکھا” آپ کو اپنی زندگی میں پاکر بےحد خوش اور شکرگزار ہوں
آپ کی موجودگی نے میرے ہر دن کو خوشگوار اور بہترین بنایا “۔

ہمایوں سعید کی کامیابیوں اور ایک دوسرےکی خوشیوں کیلئے دُعاگو ہونے والی ثمینہ نے لکھا” دُعا ہے یہ سال گزشتہ تمام سالوں سے بہتر اورروشن ہو”۔

ایک اور پوسٹ میں ہمایوں نے اہلیہ اور ثناء کیلئے لکھا ” سالگرہ کی شاندار سیلیبریشن ، خوبصورت پھولوں اور میری زندگی میں تمام ترخوشیاں اور پیار لانے کیلئے شکریہ”۔

ہمایوں کے قریبی دوست اور “میرے پاس تم ہو” کے ساتھی اداکار عدنان صدیقی نے بھی کیک کاٹتے وقت کی ویڈیو شیئر کی جس میں فرحان سعید سمیت دیگر شریک ہیں۔

دلچسپ کیپشن میں عدنان صدیقی نے لکھا ” ہمایوں سعید کی سالگرہ، اور صرف تمام عمر کے لڑکوں کے ساتھ”۔

مقبول ترین ڈرامے “میرے پاس تم ہو” میں ہمایوں کے بیٹے کا کردار ادا کرنے والے ننھے اسٹار شیث سجاد اور سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ نے بھی ہمایوں سعید کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

PDT

دونوں کی ویٖڈیوز شیئر کرتے ہوئے اداکار نے شکریہ اداکیا اور لکھا ” بہت پیاری ویڈیوز، مجھے اتنی محبت ملنا میری خوش قسمتی ہے”۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube